Inquilab Logo

بیٹی کی پیدائش کے بعد انوشکا کی ’چکداایکسپریس ‘کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی

Updated: January 08, 2022, 12:30 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی بیٹی کی پیدائش کے بعد اسکرین پر فلم’چکدا ایکسپریس‘ کےساتھ واپسی کی ہے لیکن وہ اس سے سے مداحوںکو زیادہ متاثر نہیں کرسکیں۔

Anushka Sharma.Picture:INN
انوشکا شرما ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی بیٹی کی پیدائش کے بعد اسکرین پر فلم’چکدا ایکسپریس‘ کےساتھ واپسی کی ہے لیکن وہ اس سے سے مداحوں کو زیادہ متاثر نہیں کرسکیں۔ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم ’چکدا ایکسپریس‘ میں بنگالی کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ  عو ام کو اس کردار کو نبھانے کیلئے اداکارہ کی جانب سے اپنایا گیا بنگالی لہجہ اور سانولی رنگت  زیادہ متاثر نہیں کرسکی۔ چکدا ایکسپریس جو کہ انوشکا کی ۳؍ سال کے بعد پہلی فلم ہے، فلم کے پہلے ٹیزر میں اداکارہ  قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جھولن کے کردار میں بنگالی لہجے میں بولتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ فلم کے ٹیزر کے آغاز پر اداکارہ کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’کنٹو چنتا کورو نا یعنی (آپ پریشان نہ ہوں)۔‘انٹرنیٹ صارفین کو انوشکا شرما کا بنگالی لہجہ پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر اداکارہ کے بنگالی لہجے کو (کرنج) یعنی(خوفناک) قرار دے دیا ہے جبکہ ایک مشہور انسٹاگرام پیج ڈائیٹ سیبیا نے فلم میں کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کرنے کے لیے اداکارہ انوشکا شرما کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے مشورہ دیا ’ ’ایک بنگالی اداکارہ اس کردار کے ساتھ زیادہ انصاف کرتی۔‘‘  پیج کی جانب سے مزید لکھا گیا ہےکہآئیے اس فلم کو (کونکنا سین شرما) کے ساتھ دوبارہ بنائیں کیونکہ پھر یہ فلم دیکھ کر دن بہترین ہوگا۔‘‘ دوسری جانب بنگال سے تعلق رکھنے والے ٹویٹر صارفین کا بھی یہی خیال ہے ’’انوشکا شرما ایک شاندار اداکارہ ہیں لیکن ایک بنگالی ہونے کے ناطے انہیں اداکارہ کے فلم میں اس عجیب و غریب لہجے نے پریشان کردیا ہے۔‘‘ ایک ٹویٹر صارف نے بھی  فلم میں کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کرنے کے لیے اداکارہ انوشکا شرما کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا’’بنگالی انڈسٹری میں کچھ اچھی اداکارائیں ہیں جویہ کردار ادا کر سکتی تھیں۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK