Inquilab Logo

انوشکا خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار نبھائیں گی

Updated: January 20, 2020, 10:39 AM IST | Agency | Mumbai

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما پردۂ سمیں پر ہندستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جھولن گوسوامی کا کردار نبھا سکتی ہیں۔

انوشکا شرما ۔ تصویر :  آئی این این
انوشکا شرما ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی (ایجنسی) : بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما پردۂ سمیں پر ہندستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جھولن گوسوامی کا کردار نبھا سکتی ہیں۔ 
 بالی ووڈ میں آج کل کھلاڑیوں کی بایوپک بنانے کا رجحان زوروں پر ہے ۔ رنویر سنگھ کی ’83‘ اور شاہد کپور کی ’جرسی‘ کے بعد اب انوشکا شرما بھی کرکٹ پر مبنی فلم میں دکھائی دے سکتی ہیں۔ انہوں نے جھولن گوسوامی کا کردار نبھانے کا ارادہ کرلیا ہے اور ان دنوں اپنے کردار کیلئے تیاری کررہی ہیں جس کیلئے وہ کرکٹ کی ٹریننگ لے رہی ہیں۔ انہیں ہندستانی کرکٹر جیمیما روڈرکس کے والد ایوان روڈرکس اور کوچ پرشانت شیٹی ٹریننگ دے رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے انوشکا شرما نے کسی فلم کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ان کی آخری فلم ۲۰۱۸ء میں آئی فلم ’زیرو‘ تھی۔ انوشکا کا کہنا تھا کہ وہ اب اس مقام پر پہنچ گئی ہیں جہاں اپنے حساب سے فلم چن سکیں۔ وہ صرف وقت گزارنے کیلئے فلمیں نہیں کرنا چاہتیں۔ ان کاکہنا تھا کہ وہ صرف دلچسپ اسکرپٹ پر فوکس کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK