Inquilab Logo

ایکتاکپور کی ویب سیریز میں ارسلان گونی

Updated: February 19, 2020, 10:44 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ارسلان گونی، ایکتا کپور کی ویب سائریز میں کام کرسکتے ہیں۔ ارسلان گونی نے ۲۰۱۷ء میں ریلیز فلم ’جیا اور جیا‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ وہ اب ’آلٹ بالاجی‘ کی آئندہ ویب سیریز ’میں ہیرو بول رہا ہوں‘ میں جلد دکھائی دیں گے۔ یہ سیریز ۹۰۔۱۹۸۰ءکے عشروںکے پس منظر پر بنائی جا رہی ہے۔

اداکار ارسلان گونی ۔ تصویر : آئی این این
اداکار ارسلان گونی ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : بالی ووڈ اداکار ارسلان گونی، ایکتا کپور کی ویب سائریز میں کام کرسکتے ہیں۔ ارسلان گونی نے ۲۰۱۷ء میں ریلیز فلم ’جیا اور جیا‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ وہ اب ’آلٹ بالاجی‘ کی آئندہ ویب سیریز ’میں ہیرو بول رہا ہوں‘ میں جلد دکھائی دیں گے۔ یہ سیریز ۹۰۔۱۹۸۰ءکے عشروںکے پس منظر پر بنائی جا رہی ہے۔ اس سیریز میں ارسلان ایک انڈر ورلڈ ڈان کا کردار نبھائیں گے ۔ اس کے علاوہ وہ ’حق سے۔۲‘ میں بھی نظر آئیں گے جس کا اعلان ایکتا کپور نے بہت پہلے ہی کر دیا تھا۔ ارسلان کو اپنے کریئر میں ایک نئی سمت مل گئی ہے۔ وہ ایک ساتھ ۲؍ سیریز میں کام کررہے ہیں اور تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کر رہے ہیں۔ یہ ان کی زندگی میں تبدیلی کے ساتھ ایک بہترین آغاز ہے ۔  اس بابت ارسلان نے کہا کہ ’’مجھے ’کنٹینٹ‘ (مواد) سے بہت دلچسپی ہے۔ اگر مجھے کہانی پسند آئی تو میں ضرور کام کروں گا اور اس کیلئے میں کسی پلیٹ فارم کی پروا بھی نہیں کروں گا۔ میں ’میں ہیرو بول رہا ہوں‘ کی کہانی سے بہت متاثر تھا اور اس موقع کو چھوڑ نہیں کرسکتا تھا۔ یہ یقینی طور پر شائقین کو لطف اندوز کرنے والا موضوع ہے۔ میرے لئے ناظرین کے سامنے اپنی صلاحیت دکھانے کا ایک شاندار موقع ہے اور میں چاہوں گا کہ یہ دونوں ویب سیریز آپ ضرور دیکھیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK