Inquilab Logo

ارشد وارثی نے لاک ڈاؤن کے دوران ۶؍ کلو وزن گھٹایا

Updated: May 28, 2020, 1:40 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ میں اپنی مزاحیہ اداکاری کیلئے مشہور ارشد وارثی نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنا چھ کلو وزن کم کیا ہے۔

arshadwarsi.photo:inquilab
ارشد وارثی۔تصویر:انقلاب

 بالی ووڈ میں اپنی مزاحیہ اداکاری کیلئے مشہور ارشد وارثی نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنا چھ کلو وزن کم کیا ہے۔ 
  ارشد نے ٹویٹر پر وزن کم کرنے اور ڈائٹ پلان کے بارے میں بتایا۔ ارشد نے لکھا کہ ’’ اک ماہ بہت سخت ڈائٹ پر تھا۔ زیرو کاربس، وقفے وقفے سے کارڈیو اورویٹ ٹریننگ ، ۳۰؍ دنوں میں ۶؍ کلوگرام وزن کم، ۴؍ مزیدکم کرنے کا منصوبہ۔ میں نے کاربس لیا اور یہ دنیا کی اعلیٰ ترین چیز ہے۔ اب مجھے فٹ رہنے کیلئےدیگر ذریعہ تلاش کرنا ہے۔‘‘
  ارشد کے ٹویٹ پر ردِّعمل کا اظہار کرتے ہوئے روینہ ٹنڈن نے بھی بتایا کہ انہوں نے اسی اصول پر عمل کیا، لیکن وہ ناکام رہیں۔ روینہ نے لکھا کہ ’’یہ کیسے ہوا؟ میں نے بھی ایسی ہی کوشش کی مگر وزن کا کانٹا ڈیڑھ کلو کے بعد نیچے ہی نہیں گیا۔‘‘ 
 روینہ کو اپنی فٹنس روٹین بتاتے ہوئے ارشد نے کہا کہ ’’ ایک خاص قسم کی کارڈیو ورزش، درمیان میں وقفے وقفے سے ٹریڈمل پر کیٹو اور اس پر میں کوئی دوڑ نہیں لگاتا ہوں۔ یہ میری ایجاد ہے ، آپ کو ایک ویڈیو بھیجتا ہوں، کوشش کریں ، آپ کو یہ پسند آئے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK