• Fri, 13 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

والد کی ہی عمارت میں آرین خان نے مکان خریدا

Updated: July 29, 2024, 5:28 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

آرین خان نے دہلی کی ایک بلڈنگ میں ۳۷ ؍ کروڑ میں ۲ فلور خریدے ہیں۔ آرین خان نے اس عمار ت میں سرمایہ کاری کی ہے جہاں شاہ رخ خان اور گوری خان اپنی زندگی کے شروع میں رہا کرتے تھے۔

Aryan Khan. Photo: INN
آریان خان۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کےبیٹے آرین خان ،دہلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے دہلی میں ۳۷؍ کروڑ میں دو منزلے خریدے ہیں، جنوبی دہلی کی یہ وہی  بلڈنگ ہے جہاں شاہ رخ خان اور گوری خان رہا کرتے تھے۔
اکنامک ٹائمز کے مطابق، آرین نے دہلی کے پنچشیل پارک میں جائیداد خریدی، جہاں شاہ رخ خان گراؤنڈ فلوراور بیس مینٹ کے مالک ہیں۔ مئی میں ۲۰۲۴ء کے رجسٹرڈ ٹرانزیکشن میں آرین خان نے ۶۴ء۲ کروڑکی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی ہے۔ یہ وہی عمارت ہے جہاں شاہ رخ اور گوری اپنی زندگی کے ابتدائی ایام میں قیام کیا کرتے تھے۔ اب اس رہائش گاہ کو گوری نے خود ڈیزائن کیا ہے کیونکہ ان کی زندگی میں اس کی جذباتی اہمیت ہے۔
بوتیک رئیل اسٹیٹ کنسلٹی فرم ویلتھ وائزری کیپیٹل کے بانی پردیپ پرجاپتی نے کہاکہ ’’دہلی میں بالی ووڈ ستاروں کی طرف سے قیمتی لین دین کم ہوتا ہے۔ اس سے پہلے امیتابھ بچن نے اپنی جنوبی دہلی کی گل موہر پارک کی پراپرٹی ۲۳؍ کروڑ میں فروخت کی تھی۔‘‘
رئیل اسٹیٹ پروفائل 
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور آرین نے پچھلے کچھ مہینوں میں کافی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں سہانا نے مہاراشٹر کے ساحلی شہر علی باغ میں ۹۱ء۱۲ کروڑ روپے میں زروعی زمین خریدی،  ایک سال بعد فروری ۲۰۲۴ء میں انہوں نے ممبئی میں بیچ فرنٹ پراپرٹی لی جس کی قیمت ۱۰؍ کروڑ سے زیادہ تھی بشمول اسٹامپ ڈیوٹی۔
کام کی با ت کریں تو سہانا نے زویا اختر کی فلم ’’دی آرچیز‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ فی الحال وہ سجوئے گھوش کی فلم ’’دی کنگ‘‘ میں والد شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ تاہم ، آرین ویب شو ’’اسٹار ڈم‘‘ سے  ہدایتکاری سے بالی ووڈ میں آغاز کرنے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK