Inquilab Logo

عاشقی‘ فیم اداکار راہل رائے ۵۲؍ سال کے ہوگئے

Updated: February 10, 2020, 12:40 PM IST | Agency | Mumbai

ہندی فلموں میں راہل رائے ایک ایسے اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے ۹۰ء کے عشرے میں فلم انڈسٹری میں ’لور بوائے‘ کے طور پر اپنی شناخت بنائی تھی۔

اداکار راہل رائے ۔ تصویر : آئی این این
اداکار راہل رائے ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : ہندی فلموں میں راہل رائے ایک ایسے اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے ۹۰ء کے عشرے میں فلم انڈسٹری میں ’لور بوائے‘ کے طور پر اپنی شناخت بنائی تھی۔
 نئی دہلی میں ۹؍ فروری ۱۹۶۸ء کو پیدا ہونے والے راہل رائے نے اپنے کریئر کا آغاز ۱۹۹۰ء میں ریلیز ہونے والی مہیش بھٹ کی فلم ’عاشقی‘ سے کیا تھا۔ اس فلم میں راہل رائے اور انو اگروال کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ محبت کے موضوع پر بنی اس فلم کے سبھی نغمے بہت مقبول ہوئے تھے جنہوں نے فلم کو سپر ہٹ بنانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ 
 سال ۱۹۹۲ میں میں راہل رائے کو ایک بار پھر مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں بنائی گئی فلم ’جنون‘ میں کام کرنے کا موقع ملا تھا۔ اس فلم میں راہل رائے نے اپنے منفی کردار سے ناظرین کو محظوظ کیا تھا۔ اسی سال ان کی ’سپنے ساجن کے‘، ’جنم‘، ’غضب تماشا‘ اور ’دل والےکبھی نہ ہارے‘ جیسی فلمیں جلوہ گر ہوئیں لیکن یہ سبھی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں۔ 
سال  ۱۹۹۳ میں راہل رائے نے مہیش بھٹ کی فلم ’پھر تیری کہانی یاد آئی‘ میں کام کیا ۔ یہ فلم ٹیلی ویژن کیلئے بنائی گئی تھی جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ اسی سال انہوں نے مہیش بھٹ کی ایک اور فلم ’گمراہ‘ میں ویلن کا کردارنبھایا جسے شائقین نے بہت پسند کیا۔ 
 سال ۲۰۰۶ میں راہل رائے نے ریئلیٹی شو ’بگ باس سیزن۔۱‘ میں حصہ لیا اور فاتح بنے۔ راهل رائے نے ہندی فلموں کے علاوہ بھوجپوری فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔ انہوں نے اپنے کریئر میں تقریباً ۲۵؍ فلموں میں کام کیا ہے۔ آج کل وہ فلموں میں سرگرم نہیں ہیں۔ 

aashiqui Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK