Inquilab Logo

عاصم ریاض کے بھائی عمر ریاض کی بگ باس ۱۵؍ میں شرکت

Updated: September 24, 2021, 1:07 PM IST | Agency | Mumbai

عمر ریاض نے شو کی پیشکش قبول کرلی ہے جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک ہوٹل میںکوارنٹائن کیا گیا ہے

Umar Riaz.Picture:INN
عمر ریاض۔ تصویر: آئی این این

بگ باس او ٹی ٹی کے بعد ہر کوئی بگ باس۱۵؍ کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے جس کا پریمئر۲؍ اکتوبر کو ہونے والا ہے۔ بگ باس او ٹی ٹی کے ٹاپ۵؍ فائنلسٹ پرتیک سہج پال کی شو میں انٹری کی تصدیق ہو گئی ہے ، جس کے بعد اب شو میں حصہ لینے کے لیے کئی دیگر مشہور شخصیات کے نام بھی سامنے آ رہے ہیں۔  اس سیزن میں بگ باس۱۳؍ سے شہرت پانے والے عاصم ریاض کے بڑے بھائی عمر ریاض بھی شریک ہوں گے جس کے لیے انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔عاصم کے بھائی عمر ریاض نے بگ باس۱۵؍کی پیشکش قبول کرلی ہے ، جس کے بعد انہیں کووڈ۱۹؍ ہدایات کے تحت ممبئی کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ عمر کے فین پیج اور شو کےنیوز پیج نے بھی ان کے  شو میں شرکت کرنے کی تصدیق کی ہے۔ بتا دیں کہ عمر پیشے سے ڈاکٹر ہیں  اور عاصم سے بڑے ہیں۔ عمر کو پچھلے سال بگ باس۱۴؍ کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔  شو کے ذمہ داروں کے ساتھ بات چیت جاری تھی ، حالانکہ آخری سیزن میں  کام نہیں  بن سکا۔  عمر ریاض  کے اس سے قبل  ’بےفکر رہو‘ اور’ گناہ کردے‘ جیسے میوزک البم   میں نظر آچکے ہیں۔عاصم ریاض کی طرح عمر ریاض کی بھی سوشل میڈیا پر زبردست فین فالوونگ ہے۔ عمر کی شرکت کی خبر کے بعد سے وہ ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ عاصم کے مداح بھی عمر کی انٹری سے بہت خوش ہیں اور انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔عاصم ریاض نے بگ باس۱۳؍ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ شو کے آغاز میں ، عاصم اور سدھارتھ شکلا کی دوستی گہری تھی ، حالانکہ بعد میں دونوں کے درمیان بہت لڑائی ہوئی۔ عاصم کی بہترین پرفارمنس کے بعد یہ خبریں آئیں کہ انہیں شو شروع ہونے  سے چند گھنٹے قبل  ہی شومیں شرکت کا موقع دیا گیا تھا ۔ عاصم کے بعد مداحوں کو  ان کے بھائی سے  بھی بڑی امیدیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK