Inquilab Logo

بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں رشی کپور اور عرفان خان کو یاد کیاگیا

Updated: April 14, 2021, 12:35 PM IST | Agency | London/New Delhi

ایک ویڈیو کلپ کےذریعے دنیا کے ۴۰؍ سے زیادہ فنکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جن میں وہ اداکار ، ہدایتکار ،رائٹرس ا ور تکنیکی ماہرین بھی شامل تھےجن کا گزشتہ سال ا نتقال ہوا

Rishi Kapoor And Irfan Khan.Picture:INN
رشی کپور اور عرفان خان ۔تصویر :آئی این این

 برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) ایوار،۲۰۲۱ءختم ہوچکا ہے۔ دو روزہ بافٹا ایوارڈز کے ۷۴؍ویں ایڈیشن میں کل ۲۵؍ زمرہ کے ایوارڈ یافتہ افراد کا اعلان کیا گیا۔دریں اثناء بافٹا ایوارڈ تقریب کے میموریم سیکشن میں وفات پا چکے متعددنامور اداکاروں کو بھی یاد کیاگیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اسی دوران، بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان مرحوم اور آنجہانی  رشی کپور کو بھی یاد کیا گیا۔ دونوں کو سین کونیری  ، کرک ڈگلس اور  چیڈویک  باس مین جیسے فنکاروں  کے ساتھ  خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
سال۴۰؍ سے زائد فنکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
 ایوارڈ تقریب کے میموریم سیکشن میں ، ایک ویڈیو کلپ  کےذریعے دنیا  کے ۴۰؍ سے زیادہ فنکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جن میں وہ اداکار ، ہدایتکار ،رائٹرس ا ور تکنیکی ماہرین بھی شامل تھےجو گزشتہ سال اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ عرفان خان اور رِشی کپور بالی ووڈ کے نامور اداکاروں میں شامل تھے ۔ دونوں کا گزشتہ سال اپریل میں انتقال ہوا تھا۔
عرفان کو’ `لائف آف پائی‘ کے مکالمے کے ساتھ یادکیاگیا
 ویڈیو کلپ کا آغاز شہزادہ فلپ کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد عرفان خان اور رشی کپور سمیت کئی دوسرے فنکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ویڈیو کلپ میں عرفان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ۲۰۱۲ء میں ریلیز ہونے والی ان کی ہالی ووڈ فلم ’لائف آف پائی‘  کامکالمہ سنایاگیا ۔چیڈویک باس مین اور پرنس فلپ کو بھی خراج عقیدت پیش کیاگیا۔  اس کے علاوہ جن دوسرے فنکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ان میں ایان ہولم اور باربرا وِنڈسر بھی شامل تھے۔ ویڈیو کا اختتام کلپ فلم `بلیک پینتھر کے اسٹار چیڈویک باس مین کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کے ساتھ ہوا۔ شہزادہ فلپ کو یاد کرتے ہوئے جن کا رواں سال۲؍ اپریل کوانتقال ہوا تھا،برطانیہ کے شاہی خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔ واضح رہےکہ گزشتہ سال اپریل میں عرفان اور رشی کی موت ہوگئی تھی ۔عرفان خان نے گزشتہ سال۲۹؍ اپریل کو دنیا کو الوداع کہا تھا۔ اس کے ایک دن بعد ۳۰؍ اپریل کو رشی کپور کا بھی انتقال ہوگیا۔ دونوں اپنی اداکاری کے سبب دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ رشی اور عرفان دونوں نے اپنے بالی ووڈ کریئرمیں بہت ساری عمدہ فلمیں دی تھیں۔ عرفان نے ہالی ووڈ کی متعدد فلموں میں بھی شاندار کام کیا اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK