Inquilab Logo

آیوشمان کھرانہ اور ان کی بیوی طاہرہ نے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں مالی تعاون کیا

Updated: May 02, 2021, 12:37 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور ان کی اہلیہ طاہرہ کشیپ نے کورونا کے خلاف جنگ میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میںمالی تعاون کیا ہے

Ayushman Kharana and Tahira Kashyap .Picture:Midday
آیوشمان کھرانہ اور طاہرہ کشیپ تصویر مڈڈے

ممبئی(ایجنسی):بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ  اور ان کی اہلیہ طاہرہ کشیپ نے کورونا کے خلاف جنگ میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میںمالی تعاون کیا ہے۔ کورونا کےخلاف جنگ میں گزشتہ برس کی طرح  لوگوں نےاپنااپناتعاون دینا شروع کردیا ہے۔ آیوشمان کھرانہ اور ان کی اہلیہ طاہرہ کشیپ نے کورونا سے لڑنے کیلئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں مالی امداد دی ہے۔ اس بات کی معلومات آیوشمان نے سوشل میڈیاپرمداحوں کے ساتھ شیئرکی ہیں۔اس پوسٹ میں آیوشمان اور طاہرہ دونوں مخاطب ہیں۔ اس میں لکھاگیاہے’’ہم پچھلے سال سےاس طوفان کواپنی آنکھوں سےدیکھ رہےہیں۔ اس وبا نے ہمارے دلوں کوتوڑدیا اور ہمیں اتنادرد دیاجو اس سے پہلے کبھی نہیں ملا۔ اس دوران ہم نے اس انسانی بحران کومتحد ہوکر سنبھالاہے۔آج پھر سے اس وبانےہمیںرواداری اور باہمی تعاون دکھانے کے لئے کہا ہے۔‘‘
 پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے’’ملک بھر سے لوگ ایک دوسرے کی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں۔طاہرہ اورمیں ان لوگوںکاشکریہ ادا کرتے ہیںجنہوںنے ہمیں اس مدد کیلئے تحریک دی۔ ہم لگاتار زیادہ سے زیادہ لوگوںکی مددکرنےکی کوشش کر رہے ہیں ۔اب ضرورت کی اس گھڑی میں ہم نےمہاراشٹر کے سی ایم ریلیف فنڈمیں تعاون دیا ہے۔یہ وہ وقت ہے جب ہمیں ایک برادری کی حیثیت سےایک ساتھ آنا  چاہئے اور ہمارے تھوڑے تھوڑے تعاون سے    زیادہ سے زیادہ لوگوں کی دیکھ بھال کی جاسکتی ہے اور انہیں دوبارہ صحتمند کیا جاسکتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK