Inquilab Logo

آیوشمان آن لائن کورس کریں گے

Updated: May 12, 2020, 5:36 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ لاک ڈاؤن میں آن لائن کورس کرنے والےہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک طویل وقت کیلئے لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کے علاوہ بالی وو ڈ کی مشہور شخصیات بھی گھر ہی میں رہنے پر مجبور ہیں۔ ایسے میں آیوشمان کھرانہ علم حاصل کرنے جا رہے ہیں۔

ayushmannkhurrana.photo:inquilab
آیوشمان کھرانہ۔تصویر:انقلاب

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ لاک ڈاؤن میں آن لائن کورس کرنے والےہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک طویل وقت کیلئے لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کے علاوہ بالی وو ڈ کی مشہور شخصیات بھی گھر ہی میں رہنے پر مجبور ہیں۔ ایسے میں آیوشمان کھرانہ علم حاصل کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اب وہ ہندوستانی تاریخ پڑھنے والے ہیں اور اس کیلئے وہ ایک آن لائن کورس کریں گے۔ آیوشمان نے کہا کہ ’’میں ہمیشہ اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں اور میں ہمیشہ کچھ نیا سیکھنا چاہتا ہوں۔ مجھے ہندوستانی تاریخ پسند ہے اور اس کے بارے میں مزید جاننا چاہتا ہوں۔ ہماری تاریخ عمدہ ہے اور ثقافت تنوع سے بھری ہوئی ہے۔ ابھی جب میرے پاس وقت ہے تو میں اس علم کو حاصل کرنا چاہوں گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK