Inquilab Logo

آیوشمان کھرانا نے فلموں کے انتخاب کا فارمولہ بتایا

Updated: January 25, 2020, 11:32 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانا کا کہنا ہے کہ وہ ایسی فلموں کا انتخاب کرتے ہیں جنہیں پورا خاندان سب کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکے۔ آیوشمان کھررانا نے بالی ووڈ میں اپنی خاص شناخت بنا لی ہے۔

آیوش کھرانا ۔ تصویر : مڈ ڈے
آیوش کھرانا ۔ تصویر : مڈ ڈے

ممبئی : بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانا کا کہنا ہے کہ وہ ایسی فلموں کا انتخاب کرتے ہیں جنہیں پورا خاندان سب کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکے۔ آیوشمان کھررانا نے بالی ووڈ میں اپنی خاص شناخت بنا لی ہے۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں کئی سپر ہٹ فلموں میں مختلف کردار نبھائے ہیں۔ اپنی فلموں کے انتخاب کے فارمولے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’میں ہمیشہ ایسی فلموں کا انتخاب کرتا ہوں جسے پورا خاندان ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکے۔‘‘  آیوشمان کھرانا نے کہا ’’ایک اداکار کی حیثیت سے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنا اور ان کی تفریح ​​کرنا پسند کروں گا۔ میں ایسی فلموں کا انتخاب کرتا ہوں جسے گھر کے سبھی افراد ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکیں ۔ ایک فنکار کی حیثیت سے شائقین کو آپ کی فلموں سے لطف اندوز ہونا بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ فلم دیکھنے کے بعد سامعین جب اپنے ساتھ کوئی پیغام لے کر جاتےہیں تو یہ اور بھی اچھا ہوتا ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK