Inquilab Logo

امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا باعث فخر : آیوشمان

Updated: February 26, 2020, 10:27 AM IST | Agency | Mumbai

آیوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا کسی بھی فنکار کیلئے باعث فخر ہے۔ آیوشمان ان دنوں امیتابھ کے ساتھ فلم ’گلابو ستابو‘ میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے امیتابھ کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربہ کے بارے میں بتایا کہ امیتابھ کے ساتھ کام کرنا ان کیلئے سیکھنے جیسا تھا۔ ایوشمان نے کہا کہ ’’بچن سر بہت عظیم ہیں۔

فلم گلابو ستابو کے کردار میں امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانہ ۔ تصویر : آئی این این
فلم گلابو ستابو کے کردار میں امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانہ ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : آیوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا کسی بھی فنکار کیلئے باعث فخر ہے۔ آیوشمان ان دنوں امیتابھ کے ساتھ فلم ’گلابو ستابو‘ میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے امیتابھ کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربہ کے بارے میں بتایا کہ امیتابھ کے ساتھ کام کرنا ان کیلئے سیکھنے جیسا تھا۔ ایوشمان نے کہا کہ ’’بچن سر بہت عظیم ہیں۔ میں ہمیشہ ان کی ایک بات نوٹس کرتا ہوں کہ وہ ہمیشہ پہلے سے پوری طرح تیار رہتے ہیں۔ انہیں اپنی لائنیں تو معلوم ہوتی ہیں، اس کے ساتھ ہی انہیں سامنے والوں کی لائنیں بھی پتہ ہوتی ہیں۔ ان کے سامنے کام کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ کسی بھی فنکار کیلئے ان کے ساتھ کام کرنا بڑے فخر کی بات ہے۔‘‘  آیوشمان نے بتایا کہ فلم ’گلابو ستابو‘ ایک سادہ فلم ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک مالک مکان اور کرایہ دار کے درمیان مضحکہ خیز تعلقات کے بارے میں ہے۔ فلم میں بچن سر مالک مکان ہیں اور وہ کرایہ دار بنے ہیں۔ دونوں کی آپس میں ان بن رہتی ہے۔ ’گلابو ستابو‘ ایک مزاحیہ فلم ہے اور اس کی شوٹنگ لکھنؤ میں ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK