Inquilab Logo

دِپیکا اور رنبیر کے ساتھ بھنسالی ’بیجوباؤرا‘ ریمیک کریں گے!

Updated: May 14, 2020, 5:42 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے مشہور فلمساز و ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی راک اسٹار رنبیر کپور اور ڈمپل گرل دِپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم ’بیجو باورا‘ ریمیک کر سکتے ہیں۔

deepikaranbir.photo:inquilab
دپیکا رنبیر۔تصویر:انقلاب

 بالی ووڈ کے مشہور فلمساز و ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی راک اسٹار رنبیر کپور اور ڈمپل گرل دِپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم ’بیجو باورا‘ ریمیک کر سکتے ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی نے گزشتہ سال اپنی فلم ’بیجو باؤرا‘ کا اعلان کیا تھا۔ یہ فلم ۱۹۵۲ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیجو باؤرا‘ کا ریمیک ہے جس میں اداکار بھارت بھوشن کے ساتھ مینا کماری مرکزی کردار میں تھیں۔ فلم کیلئے شاہ رخ خان اور سلمان خان سے لے کر رنویر سنگھ تک کے نام سامنے آچکے ہیں لیکن کسی پر بھی مہر نہیں لگی ہے۔ عالیہ بھٹ اسٹاَرر فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کے فورا بعد سنجے لیلا بھنسالی اس کی ہدایتکاری شروع کردیں گے۔ خیال ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ’بیجو باؤرا‘ کیلئے رنبیر کپور اور دِپیکا پڈوکون سے رجوع کیا ہے۔ وہ ان دونوں کو ساتھ لاکر ’آن اسکرین میجک‘ کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، دونوں نے ابھی تک فلم سائن نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK