Inquilab Logo

بھومی پیڈنیکر نے اپنی خالہ کیلئے مدد کی اپیل کی

Updated: May 04, 2021, 2:18 PM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے۲۴؍ گھنٹوں میں انہوں نے اپنے دو اقرباءکو کھودیا

Bhumi Pednekar.Picture:INN
بھومی پیڈنیکر۔تصویر :آئی این این

کورونا کی وجہ سے ۲۴؍ گھنٹوں میں  اپنے دوعزیزوںکو کھودینے والی بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے سوشل میڈیا پر اپنی خالہ کیلئے مدد کی اپیل کی ۔ انہوں نے لکھا کہ’’دن زیادہ مشکل ہوتاجا رہا ہے۔ مجھے  دہلی این سی آر میں اپنی خالہ کے لئے وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے۔ وہ آئی سی یو میں ہیں۔ لیکن انہیں شفٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر کوئی کچھ جانتا ہے تو ، براہ کرم مجھے  بتائیں۔ مجھے میسیج کریں۔‘‘ اتوار کی رات  انہوں نے اپنے ۲؍عزیزوں کی موت  کے بارے میں اطلاع دی ۔ بھومی پیڈنیکر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کورونا کی وجہ سے۲۴؍ گھنٹوں کے اندر انہوں نے اپنے دو اقرباءکو کھودیا ہے۔ جبکہ تین دیگر کی حالت تشویشناک ہے۔ اداکارہ نے لکھا  کہ ’’پچھلے ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران ہم نے اپنے دو لوگوں کو کھو دیا ہے جن سے ہم پیار کرتے تھے۔ تین کی حالت تشویشناک ہے۔ میں نے سارا دن ان کو بچانے کے لئے آکسیجن اور بستر ڈھونڈتے ہوئے گزاراتاکہ انہیںبچایا جا سکے ۔دکھ کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ صرف کوشش کی ۔ واقعی اس کے ختم ہونے کا انتظار نہیں کرسکتا۔ براہ کرم  اپنے حصے کا تعاون پیش کریں بھلے ہی وہ چھوٹا ہو۔‘‘ بھومی پیڈنیکر خود بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوچکی  ہیں۔  وہ کچھ عرصہ پہلے ہی اس سے صحت یاب ہوئیں اور اب وہ کرونا واریئر بن کر لوگوں کو پلازما عطیہ کرنے کی ترغیب دے رہی  ہیں۔ پچھلے ہفتے  اس نے اور اس کی بہن سمکشا نے جنوب مشرقی ایشیاء میں معروف کراؤڈ فنڈنگ ​​پلیٹ فارم ’کیٹو ڈاٹ آرگ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے تاکہ کووڈ مریضوں کی مدد کے لئے فنڈز اکٹھے کیے جاسکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK