Inquilab Logo

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کےگھر بیٹی کی پیدائش

Updated: November 07, 2022, 1:08 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اتوارکو بچی کو جنم دیا ہے۔ کپور خاندان میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

Alia Bhatt and Ranbir Kapoor became parents.Picture:INN
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور والدین بن گئے ۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اتوارکو بچی کو جنم دیا ہے۔ کپور خاندان میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور والدین بن گئے ہیں۔ عالیہ بھٹ نے بیٹی کو جنم دیا ہے۔عالیہ نے بچی کی آمد کا باضابطہ اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ عالیہ نے پوسٹ کیا ’’ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر آ گئی ہے۔ ہمارا بچہ اس دنیا میں آیا ہے اور وہ ایک کمال کی لڑکی ہے۔ اس خوشی کا اظہار کرنا مشکل ہے۔ ہم ایک بلیسڈ والدین بن گئے ہیں۔ پیار، پیار، پیار، عالیہ اور رنبیر۔‘‘عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بالی ووڈ کے سب سے پیارے جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ ان کے گھر لکشمی کی آمد سے مداح بھی بہت خوش ہیں۔ سوشل میڈیا پر عام لوگوں سے لے کر مشہور شخصیات تک انہیں  والدین بننے پر  مبارکباد دینا شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK