Inquilab Logo

شاہ رخ خان اور گوری کے دفتر کوبی ایم سی اب آئی سی یو میں تبدیل کرے گی

Updated: August 11, 2020, 11:02 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری کے ذریعہ اپنے دفتر کو کوارینٹائن مرکز کیلئے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو اپنا دفتر دیا تھا۔ اب بی ایم سی نے اسے آئی سی یو میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جس میں کورونا وائرس کے زیادہ سیرئس مریضوں کو رکھا جائے گا- واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نےاپریل میں اپنا۴؍ منزلہ ذاتی دفتربی ایم سی کے حوالے کردیا تھا تاکہ وہ خواتین، بچوں اور بوڑھوں کیلئے قرنطینہ کی سہولت کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔

Shah Rukh Khan and Gauri Khan - PIC : INN
شاہ رخ خان اور گوری خان ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری کے ذریعہ اپنے دفتر کو کوارینٹائن مرکز کیلئے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو اپنا دفتر دیا تھا۔ اب بی ایم سی نے اسے آئی سی یو میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جس میں کورونا وائرس کے زیادہ سیرئس مریضوں کو رکھا جائے گا
 واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نےاپریل میں اپنا۴؍ منزلہ ذاتی دفتربی ایم سی کے حوالے کردیا تھا تاکہ وہ خواتین، بچوں اور بوڑھوں کیلئے قرنطینہ کی سہولت کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔ اس دفتر کو اب نازک مریضوں کے لئے۱۵؍بیڈزکے آئی سی یو یونٹ میں تبدیل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، اس قرنطینہ مرکزکاگزشتہ روز شاہ رخ خان کے میر فاؤنڈیشن، ہندوجا اسپتال اور بی ایم سی کے اشتراک سے جائزہ لیا گیا۔
 شاہ رخ اور گوری نے اپریل میں بی ایم سی کو اپنے آفس کی پیشکش کی تھی۔ ڈاکٹروں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی کمی کی وجہ سے، یہ سہولت ۲۹؍مئی تک حاصل نہیں کی جاسکی۔ اس جگہ کو آئی سی یو کی سہولت میں اپ گریڈ کرنے کا کام ۱۵؍جولائی سے شروع ہوا تھا۔
 بتایا گیاکہ شاہ رخ اور ان کی اہلیہ نے کورونا وائرس کےوبائی مرض کے خلاف جنگ میں ریاست اور مرکزی حکومت کی مدد کے لئے پہل کی ہے۔ اپنی آئی پی ایل کی فرنچائز کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے ذریعے ، خان نے وزیر اعظم کیئرزفنڈ یں تعاون کرنے کا عہد کیا تھا۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے ذریعہ گوری اور ایس آر کے کی مشترکہ ملکیت میں، مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے ریلیف فنڈ میں حصہ لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK