Inquilab Logo

بابی دیول جنوبی ہند کے سپر اسٹارپون کلیان کیساتھ کام کریں گے

Updated: December 26, 2022, 3:55 PM IST | Chennai

ہندی فلموں اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنی اداکاری سے ناظرین کادل جیتنے والے بابی دیول اب جنوبی ہند کی فلموں میں قدم رکھنے جا رہے ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

ہندی فلموں اور  او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنی اداکاری سے ناظرین کادل جیتنے والے بابی دیول اب جنوبی ہند کی فلموں میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ وہ جنوبی ہند کے سپر اسٹار پون کلیان کی  تیلگو فلم ’ہری ہر ویرا ملّو ‘ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ کرشنا کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم ایک پین انڈیا فلم ہوگی اور اسے ۲۰۲۳ء میں تیلگو کے ساتھ ساتھ ہندی، تامل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کیا جائےگا ۔
  ترن آدرش نے فلم کے سیٹ سے بابی دیول کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا’’بابی دیول پین انڈیا فلم کیلئے پون کلیان کے ساتھ کام کریںگے۔ بابی دیول پین انڈیا فلم’ `ہری ہر ویرا ملو‘  کے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس فلم میں پون کلیان  لیڈ رول میں ہوں گے۔ کرشنا فلم کے  ہدایتکار ہیں اور  اے دیاکر راؤ  فلم کو پروڈیوس کر رہے ہیں ۔ تیلگو، ہندی، تامل، کنڑ اور ملیالم میں بننے والی یہ فلم  ۲۰۲۳ء میں ریلیز کی جائے گی۔‘‘بابی دیول کا جو ویڈیو جاری کیا گیا ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابی دیول کالے رنگ کی مرسڈیز کار سے انٹری لیتے ہیں اور سیدھے سیٹ کے اندر چلے جاتے ہیں۔ اس دوران بابی دیول نے گرے جینس کے ساتھ سیاہ بنیان اور سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے۔ بیک گراؤنڈ میوزک سے واضح ہے کہ یہ ایک ایکشن فلم ہوگی۔ ویڈیو میں بابی دیول کا لُک دیکھ کر لگتا ہے کہ انہوں نے فلم کیلئے کافی محنت کی ہے۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
 خبروںپر یقین کیا جائے تو پون کلیان اور بابی دیول اسٹارر یہ فلم تقریباً ۲۰۰؍کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ تیار کی جارہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بابی دیول فلم میں اورنگ ز یب کا کردار نبھائیں گے۔ فلم میں نکھل اگروال، نرگس فخری، وکرم جیت وِرک اور آدتیہ مینن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK