Inquilab Logo

بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘ آئندہ سال ۲۵؍جنوری کو ریلیز ہوگی

Updated: June 26, 2022, 10:45 AM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘ کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔بالی ووڈ میں اپنے ۳۰؍سال کا سفر مکمل ہونے پر سپر اسٹار نے اپنے مداحوں کو تحفہ دیتے ہوئے اپنی آئندہ فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز ڈیٹ سے متعلق بتایا۔

The release date of Shah Rukh Khan`s film `Pathan` has been announced
شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘ کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان کردیا گیا ہے

:شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘ کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔بالی ووڈ میں اپنے ۳۰؍سال کا سفر مکمل ہونے پر سپر اسٹار نے اپنے مداحوں کو تحفہ دیتے ہوئے اپنی آئندہ فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز ڈیٹ سے متعلق بتایا۔انہوںنے سوشل میڈیا پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’پٹھان‘ ناظرین سے ملنے کیلئے ۲۵؍جنوری۲۰۲۳ء کو آرہا ہے۔واضح رہے کہ اس فلم میںشاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم رول ادا کر رہے ہیں۔
 بالی ووڈ میں اپنے ۳۰؍سالہ سفر کی اطلاع دیتے ہوئے شاہ رخ نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کا پیار اور آپ کی حمایت بے حد قیمتی ہے۔میں آپ لوگوں سے فلم‘پٹھان‘ کے ذریعے تھیٹروں میں ملنے کیلئے آئندہ سال ۲۵؍جنوری کو آرہا ہوں۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ ہندی،تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK