Inquilab Logo

بالی ووڈ کے منابھائی سنجے دت فلموں میں واپس آنے کیلئے تیار

Updated: October 20, 2020, 11:18 AM IST | Agency | Mumbai

معروف اداکار سنجے دت کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیماری (پھیپھڑوں کے کینسر) کے باوجود فلموں میں اپنی واپسی کا اعلان کیا گیا ہے۔

Sanjay Dutt - Pic : INN
سنجے دت ۔ تصویر : آئی این این

معروف  اداکار سنجے دت کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیماری (پھیپھڑوں کے کینسر) کے باوجود فلموں میں اپنی واپسی کا اعلان کیا گیا ہے۔سنجے دت نے رواں سال اگست میں اپنی بیماری کے سبب فلموں کی شوٹنگز میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے بیرونِ ملک چلے گئے تھے، اب حال ہی میں انہوں نے  انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو فلموں میں واپسی سے متعلق خوشخبری سنائی ہے۔سنجے دت کی جانب سے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، سنجے دت کی تصاویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ اُن کے بال کٹے ہوئے  ہیں اور وہ قدرے بہتر حالت میں نظر آ رہے ہیں ۔سنجے دت کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ سے متعلق کہا گیا ہے کہ ’وہ تیار ہیں۔‘ دوسری جانب ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے ہیئر اسٹائلسٹ نے بھی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں سنجو بابا نئے لُک کیلئے سیلون میں موجود ہیں اور کافی پر جوش نظر آ رہے ہیں۔مشہور ہیر اسٹائلسٹ علیم حکیم کی شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنجے دت کا اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ ’سیلون میں واپس آنا اچھا لگ رہا ہے اورانہوں نے بال کٹوا لئے ہیں، انہوں نے اپنے کینسر سے متعلق کہا کہ یہ میری زندگی پر ایک نیا داغ ہے لیکن میں اسے شکست دوں گا۔سنجو بابا نے مزید کہا ’ ’وہ جلد ہی اس مرض کے شکنجے سے آزاد ہو جائیں گے، ‘‘ ویڈیو میں انہوں نے رنبیر کپور اور وانی کپور کے ساتھ اپنی فلم شمشیرہ کے لیے ڈبنگ شروع کرنے کی اطلاع د یتے ہوئے کہا کہ وہ فلم شمشیرہ کے لیے ڈبنگ کریں گے، بہت مزہ آئے گا، کام پر واپس آنا اچھا لگ رہا ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK