Inquilab Logo

بونی کپور نے ہیما مالنی کے ساتھ تصویر شیئر کی

Updated: February 01, 2022, 12:06 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ فلمساز بونی کپور نے سوشل میڈیا پر ہیما مالنی کے ساتھ ایک تھرو بیک تصویر شیئر کی ہے۔بونی کپور اکثر سوشل میڈیا پر تھرو بیک تصاویر شیئر کرتے رہتےہیں۔

Boney Kapoor with Hema Malini. Picture:INN
ہیما مالنی کے ساتھ بونی کپور۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ فلمساز بونی کپور نے سوشل میڈیا پر ہیما مالنی کے ساتھ ایک تھرو بیک تصویر شیئر کی ہے۔بونی کپور اکثر سوشل میڈیا پر تھرو بیک تصاویر شیئر کرتے رہتےہیں۔ اس سلسلےمیں بونی نے  ہیما مالنی کے ساتھ اپنی ایک تھرو بیک تصویر شیئر کی ہے۔بونی کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے جوفلم محبوبہ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھی۔ فلم کے سیٹ کی لوکیشن بنگلور کے قریب کی ہے۔ تصویر میں بونی کپور، ہیما مالنی اور کچھ جونیئر فنکار ایک ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔
   اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے بونی کپور نے لکھا ’’شکتی دا (شکتی سامنت) کی کانٹیونیٹی اسسٹنٹ کے طورپرپروموٹ ’محبوبہ‘کی شوٹنگ کے دوران ہیما جی کے ساتھ بنگلور کے قریب۱۹۷۶ءمیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK