Inquilab Logo

کورونا وائرس کے باعث کانز فلم فیسٹیول ملتوی

Updated: March 23, 2020, 8:40 AM IST | Agency

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے معروف ’کانز فلم فیسٹیول‘ کے کورونا وائرس کے باعث موخر کردیا گیا۔

Deepika Padukone at Canne Film Festival - Pic : INN
دیپکا پڈوکون کانز فلم فیسٹیول میں ۔ تصویر : آئی این این

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے معروف ’کانز فلم فیسٹیول‘ کے کورونا وائرس کے باعث موخر کردیا گیا۔
 تقریباً ۳؍ ہفتوں تک جاری رہنے والے ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں دنیا بھر سے شوبز اور فیشن کی دنیا کی شخصیات شرکت کرتی ہیں جبکہ اس میں فلموں کی نمائش سمیت متعدد شعبہ جات میں ایوارڈز بھی دئیے جاتے ہیں۔ ’کانز فلم فیسٹیول‘ ۱۵؍ دن سے زیادہ دن تک جاری رہتا ہے اور یہ میلہ ہر سال موسم بہار میں یورپی ملک فرانس کے شہر کانز میں سجتا ہے، جہاں دنیا بھر کے ستارے ۲؍ ہفتوں سے زائد دنوں کیلئے جمع ہوتے ہیں۔
 اس سال ’کانز فلم فیسٹیول‘  مئی کے مہینے میں سجنا تھا۔ تاہم، دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اسے مؤخر کردیاگیا۔
 ذرائع کے مطابق ’کانز فلم فیسٹیول‘ کی انتظامیہ نے جاری کئے گئے مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ آئندہ مئی میں ’کانز فلم فیسٹیول‘ نہیں ہوگا۔
 انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئےبیان میں بتایا گیا کہ ’کانز فلم فیسٹیول‘ کا انعقاد ۱۲؍ مئی سے ۲۳؍ مئی ۲۰۲۰ء تک ہونا تھا۔ تاہم، اب کورونا وائرس کی وجہ سے فلم فیسٹیول منعقد نہیں ہوگا۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ ’کانز فلم فیسٹیول‘ کا ہر سال ہونے والا میلہ اب جون کے آخر یا پھر جولائی کے آغاز یا وسط میں ہوگا۔ تاہم، اس تعلق سے فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK