Inquilab Logo

گلوکارکمار سانو اور بیٹے کے درمیان تنازع

Updated: November 26, 2020, 11:32 AM IST | Agency | Mumbai

گلوکار کمار سانو نے اپنے ہی بیٹے کی پرورش پر سوالات اٹھادئیے جس پر بیٹا سیخ پا ہوگیا اور کہا کہ میں اپنی پرورش پر کسی کو جوابدہ نہیں ہوں۔

Singer Kumar Sanu. Picture :INN
گلوکارکمار سانو۔ تصویر:آئی این این

  گلوکار کمار سانو نے اپنے ہی بیٹے کی پرورش پر سوالات اٹھادئیے جس پر بیٹا سیخ پا ہوگیا اور کہا کہ میں اپنی پرورش پر کسی کو جوابدہ نہیں ہوں۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں کمار سانو کے بیٹے جان کمار سانو نے کہا کہ ہم ۳؍ بھائی ہیں، ہماری ماں ریٹا بھٹاچاریہ نے ہماری پرورش کی۔جان کا کہنا تھا کہ میرے والد ہماری زندگی کا کبھی حصہ ہی نہیں تھے، مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے ہماری مدد کیوں نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اس انڈسٹری میں ایسے متعدد مرد سیلیبریٹیز ہیں جن کی طلاقیں ہوئیں اور پھر دوسری شادیاں بھی ہوئیں، شاید انہوں نے اپنی سابقہ بیویوں سے بات نہ کی ہو، لیکن شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے اپنی پہلی شادی سے پیدا ہونے والے بچوں کی مدد نہ کی ہو۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK