Inquilab Logo

کورونا کے بعد ’قلی نمبر وَن‘ ریلیز ہوگی :ورون

Updated: May 09, 2020, 4:06 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ورن دھون کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ختم ہونے کے بعد ان کی فلم ’قلی نمبر وَن‘ ریلیز ہوگی۔ کورونا وائرس نے پوری فلم انڈسٹری کوٹھپ کردیا ہے۔ بڑی بڑی فلموں کو ملتوی کیا جارہا ہے۔

Sara Ali Khan and Varun Dhawan. Photo: INN
سارہ علی خان اور ورون دھون۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار ورن دھون کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ختم ہونے کے بعد ان کی فلم ’قلی نمبر وَن‘ ریلیز ہوگی۔ کورونا وائرس نے پوری فلم انڈسٹری کوٹھپ کردیا ہے۔ بڑی بڑی فلموں کو ملتوی کیا جارہا ہے۔ شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے۔ ورن دھون او رسارہ علی خان کی فلم ’قلی نمبر وَن‘ کی نمائش کو بھی فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔ ورون نے اپنے مدّاحوں کیلئے انسٹا گرام پر ایک ’چیٹ سیشن‘ رکھا تھا جس میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’قلی نمبر وَن‘ کی ریلیز سے وابستہ کچھ خاص باتیں شیئر کی ہیں ۔ ورن نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے یہ فلم ایک ہفتے کے بعد ریلیز ہونی تھی، لیکن اب یہ فلم اس وبا کے خاتمے کے بعد ہی ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK