Inquilab Logo

کورونا :عامر نے خاموشی کے ساتھ ’پی ایم کیئرز فنڈ‘وغیرہ میں عطیات دیئے

Updated: April 09, 2020, 4:55 AM IST | Agency | Mumbai

پوری دنیا اس وقت کورونا بحران سے نبرد آزما ہے۔ ایسی صورتحال میں، ہر کوئی مستحقین کی مدد کیلئے آگے آرہا ہے۔ دوسروں کے ساتھ ، بالی ووڈ کی تمام مشہور شخصیات بہت سارے ریلیف فنڈز کو مالی امداد دے کر ’کووِڈ۔۱۹‘ کے خلاف جنگ میں اُترے، جبکہ پرفیکشنسٹ خان عامر بھی پیچھے نہیں رہے۔

Aamir Khan - Pic : INN
عامر خان ۔ تصویر : آئی این ان


  اداکار کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان اپنی اگلی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے یومیہ اجرت پانے والے مزدوروں کی مدد کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’وزیر اعظم کیئرس فنڈ‘، ’چیف منسٹر ریلیف فنڈکوویڈ۔ ۱۹‘، ’فلم ورکرز ایسوسی ایشن‘ اور کچھ این جی اوز کو بھی اپنا مخفی تعاون دیا ہے۔
 واضح ہو کہ عامر بغیر کسی شور شرابے کے چندہ دینے میں یقین رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار ایسا کرچکے ہیں۔ چاہے یہ بات ۲۰۱۲ء میں ’ستیہ میو جئیتے‘ کے ذریعہ عوام کے سامنے حقیقت لانے والی تھی یا پانی کے تحفظ کے بارے میں لوگوں کو تعلیم دینے کے مقصد سے ’پانی فاؤنڈیشن‘ قائم کرنے کا ان کا اپنا اقدام،  عامر نے ہمیشہ اپنا فرض نبھایا ہے۔
 ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے شو میں دکھائی دینے والے متاثرین کے لواحقین کیلئے امداد کے طور پر ۲۰۱۳ء میں ۵؍ کروڑ روپے کی خطیر رقم دی تھی۔ ۲۰۱۴ء میں عامر نے ۱۱؍ لاکھ کی رقم کے ساتھ ’مامی فلم فیسٹیول‘ کی حمایت کی، اسی طرح بہار(۲۰۱۷ء)، مہاراشٹر (۲۰۱۹ء)، اتراکھنڈ (۲۰۱۳ء) اور آسام (۲۰۱۷ء) میں مہلک سیلاب کے دوران مانیٹری سپورٹ کی شکل میں ۲۵؍ لاکھ روپے عطیہ کئے تھے۔ یہ صرف مصدقہ ذرائع سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر ہے اور ہمیں یہ جان کر حیرت نہیں ہوگی کہ اداکار کے ذریعہ کئے گئے اس طرح کے بہت سے خیر کے کام خبروں کی زینت نہیں پائے ہیں۔
 عامر نے اپنی اگلی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں کام کرنے والے یومیہ اجرت پانے والے مزدوروں کیلئے ایک اضافی قدم بڑھایا ہے۔ ’لاک ڈاؤن‘ کے اعلان کے دوران ’لال سنگھ چڈھا‘ اپنے شوٹنگ شیڈول کے وسط میں تھی۔  عامر خان بخوبی واقف ہیں کہ ان کی روزی روٹی پر کتنا اثر پڑا ہے اور یہ ایک اور مثال ہے کہ اداکار نے ایک بار پھر رازداری کے ساتھ انڈسٹری میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والوں کی مدد کی ہے۔
 بہت کم لوگ ہیں جو بلا شور شرابے کے اچھے کاموں کا حصہ بن جاتے ہیں۔ عامر بھی انہی میں سے ایک ہیں۔ جب بھی ملک کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے، عامر ہر طرح سے اپنا تعاون دینے میں پیش پیش رہے ہیں۔
  ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عامر اس قول پر یقین رکھتے ہیں کہ ’’خیرات اس طرح کی جائے کہ دائیں ہاتھ سے دیں تو بائیں ہاتھ کو خبر نہ ہو۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK