Inquilab Logo

رِتیک روشن ایک لاکھ ضرورت مندوں کو کھانا مہیا کروا رہے ہیں

Updated: April 09, 2020, 5:15 AM IST | Agency | Mumbai

داکار رِتیک روشن کورونا وائرس کی وبا کے اس مشکل وقت میں ۱ء۲؍ لاکھ ضرورت مند لوگوں کوکھانامہیا کروارہے ہیں۔ کوروناوائرں کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے بالی ووڈ کے کئی ستارے آگےآئے ہیں

Hrithik Roshan - Pic : INN
ریتک روشن ۔ تصویر : آئی این این

 اداکار رِتیک روشن کورونا وائرس کی وبا کے اس مشکل وقت میں ۱ء۲؍ لاکھ ضرورت مند لوگوں کوکھانامہیا کروارہے ہیں۔ کوروناوائرں کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے بالی ووڈ کے کئی ستارے آگےآئے ہیں۔ رِتیک روشن نے بھی ایک غیر سرکاری تنظیم’اکشے پاترفاؤنڈیشن‘ سے ہاتھ ملایا ہے اور تقریباً ۱ء۲؍ لاکھ ضرورت مندوں کو ڈبہ بند کھانا بانٹنے کا اعلان کیا ہے۔ ’اکشےپاتر فاؤنڈیشن‘ نے ٹویٹ کیا کہ ’’ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ رِتیک کے شامل ہونے سے ہمارے فاؤنڈیشن کو اور تقویت ملی ہے۔ یہ کھانا ہم ملک بھر کےآشرم، یومیہ اجرت پانے والے مزدوروں اور کمزورطبقے کے لوگوں تک اس وقت تک پہنچائیں گے جب تک صورتحال نارمل نہیں ہو جاتی۔ رِتیک نےاُمید ظاہر کی کہ ملک میں کوئی بھی بھوکا نہ سوئے۔ انہوں نے تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب اپنے اپنے طریقہ سے اس بحران کی گھڑی میںایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے طریقہ سے جو کرسکتے ہیں، آیئے اسے کرنا جاری رکھیں۔کوئی عطیہ چھوٹا یا بڑانہیں ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK