Inquilab Logo

کورونا وائرس: سونو سود نے مزدوروں کی مدد کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے

Updated: May 30, 2020, 9:19 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے مہاجر مزدوروں کی مدد کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ سونو سود اس وقت اپنی ٹیم کی مدد سے مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کیلئے مدد کررہے ہیں ۔

Sonu Sood. Photo : INN
سونو سود۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے مہاجر مزدوروں کی مدد کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ سونو سود اس وقت اپنی ٹیم کی مدد سے مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کیلئے مدد کررہے ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹر پر ہیلپ لائن جاری کیا ہے جس کی مدد سے مزدور ان سے رابطہ کر پائیں گے۔ سونو سود نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میرے پیارے مہاجر بھائی بہنو، اگر آپ ممبئی میں ہیں اور اپنے گھر جانا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی 18001213711 اس نمبر پر کال کریں یا اس نمبر 9321472118 پر وہاٹس ایپ کریں ۔ اس میں ضرور بتائیں کہ مزدور بھائی کتنے ہیں ، ان کے ساتھ کتنے لوگ ہیں اور کہاں جانا ہے۔ میں اور میری ٹیم جوبھی مدد کر پائیں گے، ہم ضرور کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK