Inquilab Logo

دپیکا پڈوکون کی فلم’چھپاک‘ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ٹیکس فری

Updated: January 10, 2020, 12:57 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم چھپاک ان دنوں پوری طرح سرخیوں میں ہے۔ اب مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ حکومت نے ایسڈ حملے پر مبنی فلم چھپاک کو ٹیکس فری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چھپاک فلم کا پوسٹر ۔ تصویر : آئی این این
چھپاک فلم کا پوسٹر ۔ تصویر : آئی این این

 ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم چھپاک ان دنوں پوری طرح سرخیوں میں ہے۔ اب مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ حکومت نے ایسڈ حملے پر مبنی فلم چھپاک کو ٹیکس فری کرنے کا اعلان کیا ہے۔مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے اس تعلق سے ٹویٹ بھی کیا ہے۔وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ’’ دپیکا پڈوکون کی اداکاری سے سجی فلم تیزاب حملہ کی متاثرہ کی کہانی پر مبنی فلم ’چھپاک‘ جو ۱۰؍جنوری کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے اس کو مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری کرنے کا اعلان کرتا ہو۔
 وزیراعلیٰ کمل ناتھ آگے کہتے ہیں کہ یہ فلم سماج میں ایسڈ اٹیک سے متاثر ہونے والی خواتین کے تعلق سےایک مثبت پیغام دینے کے ساتھ اس متاثرہ کے ساتھ خوداعتمادی، جدوجہد، امید اور جینے کے جذبہ کی کہا نی پر مبنی ہے اور ایسے معاملات میں سماج کی  سوچ میں تبدیلی لانے کے پیغام پر مبنی ہے۔
 واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ’چھپاک‘ ۱۰؍جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ایسے میں فلم کی ریلیز میں زیادہ وقت نہیں بچا ہے۔ اس فلم میں تیزاب سے ہونے والے حملے کی متاثرہ لکشمی اگروال کا کردار دپیکا اداکریں گی۔ فلم میں دپیکا کے ساتھ وکرانت میسی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK