Inquilab Logo

دپیکا  کانز فلم فیسٹیول میں ہندوستان کی نمائندہ 

Updated: May 20, 2022, 12:43 PM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ دپیکا پڈوکون کانز فلم فیسٹیول میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کیلئے فرانس پہنچ گئی ہیں۔

Deepika Padukone with other participants at the Cannes. Picture:PTI
دپیکا پڈوکون کانز میں دیگر شرکاء کے ساتھ ۔ تصویر: پی ٹی آئی

اداکارہ دپیکا پڈوکون کانز فلم فیسٹیول میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کیلئے فرانس پہنچ گئی ہیں۔ اداکارہ دیگر نامور اسٹارس کے ہمراہ بطور ’جیوری ممبر‘ کانز فلم فیسٹیول میں نمائندگی کریں گی۔دپیکا پڈوکون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  ہندوستان سے فرانس کے لئے اپنے سفر کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس مختصر سی ویڈیو کا آغاز فرانس کے خوبصورت مناظر سے ہوتا ہے، جس میں دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ ان کی فلائٹ۱۱؍ گھنٹے کی تھی اور وہ اس دوران سوتی رہیں، اس لئے ان کا سفر بہت اچھا گزر گیا۔ویڈیو میں اداکارہ فرانس پہنچنے کے بعد تھوڑی کنفیوز بھی نظر آتی ہیں کہ اُنہیں کھانا کھانے کے لئے جانا چاہئے یا ابھی سونا چاہئے لیکن پھر وہ کچھ سیکنڈس میں ہی کھانا کھانے کیلئے جانے کا انتخاب کرلیتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK