Inquilab Logo

دِپیکا ’دی اِنٹرن‘ کے ریمیک میں رشی کپورکے ساتھ نظرآئیں گی

Updated: February 08, 2020, 11:20 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دِپیکا پڈوکون ہالی ووڈ کی فلم’ دی اِنٹرن‘ کے ریمیک میں رشی کپور کے ساتھ کام کرنے کیلئے کافی پرجوش ہیں۔

دپیکا پڈوکون اور رشی کپور ۔ تصویر : آئی این این
دپیکا پڈوکون اور رشی کپور ۔ تصویر : آئی این این

ممبــــــئی : بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دِپیکا پڈوکون ہالی ووڈ کی فلم’ دی اِنٹرن‘ کے ریمیک میں رشی کپور کے ساتھ کام کرنے کیلئے کافی پرجوش ہیں۔
 دِپیکا پڈوکون اور رشی کپور پہلی بار ایک ساتھ فلم کرنے جا رہے ہیں جس کا اعلان دِپیکا نے اپنے ٹویٹر پر کیا ہے۔ یہ فلم ۲۰۱۵ء میں ریلیز ہونے والی اینی ہیتھوے اور رابرٹ ڈی نیرو کی ہالی و ڈ فلم ’دی انٹرن‘ کا ریمیک ہے۔
 اس ریمیک فلم کا پہلا پوسٹر دِپیکا نے جاری کیا جسے وہ پروڈیوس بھی کر رہی ہیں۔ دِپیکا نے اپنے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’’اپنی اگلی فلم کیلئے میں بہت پرجوش ہوں۔ ’دی اِنٹرن‘ کا ہندوستانی متبادل ۲۰۲۱ء میں ریلیز ہوگا۔
 دِپیکا نے ایک بیان میں کہا کہ ’’فلم ’دی اِنٹرن‘ اینٹی میٹ اور ریلیشن شپ پر مبنی فلم ہے۔ یہ ایک ایسی کہانی ہے جو مجھے آج کے وقت اور ماحول کے اعتبار سے انتہائی موزوں لگتی ہے۔ میں ایک ہلکی پھلکی اور مزاحیہ ڈرامے کی تلاش کر رہی تھی ، اس فلم کی کہانی اس پر فٹ بیٹھتی ہے۔ میں بے صبری سے اس سفر کے شروع ہونے کا انتظار کر رہی ہوں۔‘‘ 
  دوسری جانب رشی کپور نے ٹویٹ کیا کہ ’’دِپیکا پڈوکون کے ساتھ ایک اور سفر شروع کرنے جا رہا ہوں۔ آج کے حساب سے ’دی اِنٹرن‘ نہایت موزوں فلم ہے جو انسانی رشتوں کو خوبصورتی کے ساتھ پیش کرتی ہے۔ میں دپیکا کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت خوش ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK