Inquilab Logo

دیپ شیکھ نےبنیش دیسائی کےساتھ فلمی سیٹ پرنکلنےوالےکوڑےکانظم کرنےکابیڑہ اٹھایا

Updated: July 05, 2021, 2:27 PM IST | Agency | Mumbai

فلمساز اور پروڈیوسر  دیپ شیکھا دیشمکھ نےہندوستان  کے ’ری سائیکل مین ‘ بنیش دیسائی کے ساتھ مل کر فلم کی دنیا میں کوڑےکا بہتر نظم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

Deepshikha Deshmukh with Binish Desai .Picture:INN
دیپ شیکھا دیشمکھ بنیش دیسائی کے ساتھ ۔تصویر :آئی این این

فلمساز اور پروڈیوسر  دیپ شیکھا دیشمکھ نےہندوستان  کے ’ری سائیکل مین ‘ بنیش دیسائی کے ساتھ مل کر فلم کی دنیا میں کوڑےکا بہتر نظم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ فلم میکنگ کے دوران سیٹ پر نکلنے والےکوڑا کرکٹ کو ری سائیکل کرنے کے علاوہ وہ پوجا انٹرٹینمنٹ  کے کاربن کے اخراج  کو کم کرنے کی بھی کوشش کریں گی۔ ان کے اس قدم نے فلمی دنیا میں ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔قلی  نمبر وَن  اور بیل باٹم جیسی فلموں کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر سنگل یوز پلاسٹک ،ماسک اور پی پی ای کٹس کی شکل میںنکلنے والے کچرےکو دیکھ کر  دیپ شیکھا دنگ رہ گئی تھیں اور اسی نے انہیںسوچنے پرمجبور کیا کہ کوڑا کرکٹ کا کچھ بہتر نظم ہونا چاہئے۔ یہ بات ذہن میں آنے کے بعد انہوں نے بنیش دیسائی  پیشکش کی ۔دیپ شیکھا اپنی فلموں کے دوران نکلنے والے کوڑا کرکٹ کے مسئلے کو ذمہ داری کے ساتھ حل کر نا  اور ماحولیاتی توازن قائم رکھنے میں تعاون کرنا چاہتی ہیں۔ اس سلسلے میں وہ کہتی ہیں کہ ’’ڈاکٹر بنیش  کاہمارے ساتھ کام کرنا ایک  بڑے اعزاز کی بات ہے کیونکہ وہ ایک متاثر کن سماجی کارکن ہیں جو صنعتی ری سائیکلنگ اور بندوبست پر کام کر رہے ہیں۔ وہ مختلف طریقوں سے ہماری رہنمائی کر یں گے جس میں ہم اپنے کوڑا کرکٹ کو تجدید کے عمل سے گزارکر انہیںدوسرے کاموںمیں استعمال کرسکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ  چاہے سیٹ پر ڈھانچے بنانے کے لئے استعمال ہونے والا تعمیراتی سامان ہو یا پی پی ای کٹس ، ماسک اور پلاسٹک جیسی چیزیں،انہیں دوبارہ قابل استعمال بنانے کانظم ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK