Inquilab Logo

کورونا کے باوجود ٹام کروز سنیماہال پہنچ گئے، مداحوں کو بھی آنےکی اپیل

Updated: August 29, 2020, 10:26 AM IST | Agency | Mumbai

اپنی آنے والی ایکشن فلم `مشن امپوسبل ۷؍ کی شوٹنگ میں مصروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کورونا کی وبا کے باوجود حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم `ٹینیٹ دیکھنے سنیماہال پہنچ گئے۔

Tom Cruise Picture:INN
ٹام کروز۔ تصویر: آئی این این

اپنی آنے والی ایکشن فلم `مشن امپوسبل ۷؍  کی شوٹنگ میں مصروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کورونا کی وبا کے باوجود حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم `ٹینیٹ  دیکھنے سنیماہال  پہنچ گئے۔امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق ٹام کروز برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ایک سنیما ہال میں ریلیز کی گئی فلم `ٹینیٹ دیکھنے پہنچے اور انہوں نے مداحوں سے بھی سنیما ہالز آنے کی اپیل کی۔ ٹام کروز نے اپنے انسٹاگرام اور ٹویٹر اکاؤنٹ پر فلم دیکھنے کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ کس طرح انہوں نے وبا کے باوجود احتیاطی تدابیر کے ساتھ فلم دیکھی۔ویڈیو میں اداکار کو اپنی گاڑی میں فیس ماسک پہن کر لندن کے معروف سنیما ہال جاتے ہوئے اور انہیں لوگوں سے بھرے پڑے ہال  میں `ٹینیٹ دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹام کروز جس سنیما ہال میں فلم دیکھ رہے ہیں، اس میں دیگر کئی افراد بھی موجود ہیں تاہم تمام افراد نے فیس ماسک پہنا ہوا ہے۔ہالی ووڈ اد اکار نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کے باوجود سخت احتیاطی تدابیر یعنی فیس ماسک پہننے سمیت سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سنیما ہالز میں ریلیز ہونے والی فلموں کو دیکھنے پہنچے۔ `ٹینیٹ کو۳؍ ستمبر تک امریکہ  سمیت دنیا کے۷۰؍ ممالک میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے او ر اسے آئندہ ہفتے تک ایشیامیں بھی ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK