Inquilab Logo

فلم فیئرایوارڈ میں ’گلی بوائے‘ کی دھوم، رنویر اورعالیہ بہترین اداکار

Updated: February 17, 2020, 11:25 AM IST | Agency | Mumbai

فلم فیئر ایوارڈکی تقریب میں فلم ’گلی بوائے‘ کے لئے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کوبہترین اداکار اور اداکارہ کے ایوارڈس سے نوازا گیا ہے۔ ۶۵؍ویں فلم فیئر ایوارڈپروگرام کا اہتمام اس مرتبہ ممبئی کے بجائے گوہاٹی میں منعقد کیا گیا جس میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اس فلم فیئر ایوارڈ پروگرام میں فلم ’گلی بوائے‘ نے دھوم مچادی جس نے نہ صرف سرفہرست فلم کا ایوارڈ جیتا بلکہ بہترین اداکار و اداکارہ سمیت متعدد ایوارڈس بھی اپنے نام کرلئے ہیں۔

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ۔ تصویر : آئی این این
عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : ۶۵؍ویں فلم فیئر ایوارڈکی تقریب میں فلم ’گلی بوائے‘ کے لئے   رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کوبہترین اداکار  اور  اداکارہ کے ایوارڈس سے نوازا گیا ہے۔ ۶۵؍ویں فلم فیئر ایوارڈپروگرام کا اہتمام  اس مرتبہ ممبئی کے بجائے گوہاٹی میں منعقد کیا گیا جس میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اس  فلم فیئر ایوارڈ پروگرام میں فلم ’گلی بوائے‘ نے دھوم مچادی  جس نے نہ صرف سرفہرست فلم کا ایوارڈ جیتا بلکہ بہترین اداکار و اداکارہ سمیت متعدد ایوارڈس بھی اپنے نام کرلئے ہیں۔
    زویا اختر کو اس فلم  کے لئے بہترین ڈائریکٹر کے ایوارڈ  سے نوازا گیا ۔  سدھانت چترویدی کو گلی بوائے کیلئے بہترین معاون اداکار اور امرتا سبھاش کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسی طرح وجے ماریہ کو بہترین مکالموں اور ریما کاگتی اور زویا اختر کو   بہترین اسکرین پلے ایوارڈ  دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ  ہی  بہترین سنیماٹوگرافی ، جئے اوجا (گلی بوائے) ، بہترین پس منظر  ، کرش کالے اور دی سالویز آڈیو کلیکٹو (گلی بوائے) کو بہترین نغمے اور انکر تیواری  اپنا ٹائم آئے گا(گلی بوائے) کو دیا گیا۔
 اریجیت سنگھ کو فلم کلنک کے نغمہ ’کلنک نہیں‘ کے بہترین گلوکار اور شلپا راؤ کو  ’گھنگھرو ٹوٹ گئے ‘ (فلم ’وار‘) کے لئے بہترین گلوکارہ کے ایوارڈ س سے نوازا گیا ہے۔  بہترین ڈییبو ڈائریکٹر کا اعزاز آدتیہ دھر کو فلم ’اوری: دی سرجیکل اسٹرائیک‘ کے لئے دیا گیا ہے جبکہ بہترین ڈییبو اداکار کا ایوارڈ بھاگیہ شری کے بیٹے ابھیمنو داسانی کو فلم ’مرد کو درد نہیں  ہوتا‘ کو ملا ہے۔ چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کو فلم ’اسٹوڈنٹس آف دی ایئر۲‘ کے لئے بہترین ڈییبو اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 
 آيوشمان کھرانہ کو (آرٹیکل۱۵ ) کے لئے  بہترین  اداکار کا كرٹكس ایوارڈ دیا گیاہے۔ بھومی پیڈنیکر اور تاپسي پنوں (سانڈ کی آنکھ ) کو بہترین کرٹکس ا داکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔   بہترین فلم (كرٹكس) کا ایوارڈ ’آرٹیکل ۱۵‘ کیلئے انوبھو سنہا  اور ’سونچريا‘ کیلئے ابھیشیک چوبے  کو دیا گیا ہے۔بہترین  میوزک البم زویا اختر، انکر تیواری (گلی بوائے) اور متھن، امال ملک، وشال مشرا، اکاش سچدیو کو فلم ’کبیر سنگھ‘ کیلئے دیا ہے۔ اس  تقریب کی میزبانی وکی کوشل اور کرن جوہر نے کی۔ فلم فیئر  پروگرام میں اکشے کمار سے لے کر کارتک آرین اور رنویر سنگھ جیسے فنکاروں نے زبردست پرفارمنس دیا۔ وہیں مادھوری دکشت سے لے کرعالیہ بھٹ  نے  اپنی دلکش اداؤں سے ماحول میں چار چاند لگا دیئے جبکہ لائف ٹائم اچيومنٹس ایوارڈ  رمیش سپی کو دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK