Inquilab Logo

دپیکا نےسلمان کی فلم کرنے سے انکارکیوں کیا؟

Updated: February 27, 2022, 8:32 AM IST | Mumbai

دپیکا پڈکون نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکارکیوں کیا تھا وجہ سامنے آگئی

deepika padukone
دپیکا پڈوکون

دپیکا پڈکون نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکارکیوں کیا تھا وجہ سامنے آگئی۔میڈیا سے گفتگو میں دپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ سلمان خان وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مجھے بالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے انکارکردیا۔دپیکا پڈکون نے کہا کہ میرے شوبز کریئر کی شروعات میں سلمان خان نے میری ماڈلنگ دیکھ کرفلم میں کام کرنے کی پیشکش کی لیکن میں فلم میں کام کرنے کیلئے تیارنہیں تھی۔ سلمان خان نے میری اداکاری کی صلاحیتوں کو اس وقت بھانپ لیا تھا جب مجھے بھی نہیں پتہ تھا کہ میں اداکاری کرسکتی ہوں۔بالی ووڈ میں سب سے فلم کی پیشکش کرنے پرمیں ہمیشہ سلمان خان کی شکرگزاررہوں گی۔ دپیکا پڈوکون کا مزید کہنا تھا کہ اتفاق ایسا ہوا کہ سلمان خان کوانکارکرنے کے ۲؍ سال بعد میں نے شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس سے قبل ایک انٹرویو میں سلمان خان نے دپیکا پڈوکون کوبڑی اسٹارقراردیتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک کسی نے ایسی فلم آفرنہیں کی جس میں دپیکا اورمیں ایک ساتھ کام کرسکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK