Inquilab Logo

دلیپ کمار اور امیتابھ نے حکومت کی ستائش کی

Updated: March 28, 2020, 10:51 AM IST | Mumbai

 شہنشاہ جذبات دلیپ کمار اور سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ۲۱؍ دن کے لاک ڈاؤن خیر مقدم کیا ہے۔ ہندستان میں کوروناوائرس کے بڑھتے اثر کو دیکھ کر وزیر اعظم نریندر مودی نے ۲۱؍ دنوں کے ’لاک ڈاؤن‘ کا اعلان کیا ہے۔

Amitabh Bachchan and Dilip Kumar. Photo: Midday
امیتابھ بچن اور دلیپ کمار۔ تصویر: مڈڈے

 شہنشاہ جذبات دلیپ کمار اور سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ۲۱؍ دن کے لاک ڈاؤن خیر مقدم کیا ہے۔ ہندستان میں کوروناوائرس کے بڑھتے اثر کو دیکھ کر وزیر اعظم نریندر مودی نے ۲۱؍ دنوں کے ’لاک ڈاؤن‘ کا اعلان کیا ہے۔اس بابت شہنشاہ جذبات دلیپ کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دوا بھی، دعا بھی، پہلے کچھ فاصلہ بھی، وہ کریم ہے رحیم ہے اور وہی مشکل کشا بھی۔ میری آپ سب لوگوں سے اپیل ہے کہ گھر پر رہو۔ کورونا وائرس لاک ڈاؤن پر عمل کریں ۔ خدا آپ سب کا بھلا کرے۔‘‘ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے بھی حکومت کے ۲۱؍ دن کے ’لاک ڈاؤن‘ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی امیتابھ نے لوگوں سے گھر میں محفوظ رہنے کی بھی اپیل کی ہے۔ امیتابھ نے اپنی تصویر کے ساتھ ایک ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہاتھ جوڑتے ہیں عاجزی سے آج ہم، سنیں آدیش پردھان منتری کا، سدا آپ اور ہم۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK