Inquilab Logo

دلیپ کمار کو۸؍مرتبہ جبکہ سب سے زیادہ لگاتار۳؍سال فلم فیئر ایوارڈ ملا تھا

Updated: July 08, 2021, 11:50 AM IST | Agency | Mumbai

دلیپ کمار صاحب کو اداکاری کا اسکول کہا جاتا ہے۔ ان کی تقریباًہر فلم نے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ کئی افراد جن میں چند بہترین اداکار بھی شامل ہیں نے ان کی فلمیں دیکھ کر ہی اداکاری سیکھی ہے۔ جہاں تک ایوارڈز کا تعلق ہے تو اس معاملے میں بھی دلیپ صاحب کو فوقیت حاصل ہے ۔

Dilip Kumar. Picture:INN
دلیپ کمار۔تصویر :آئی این این

 دلیپ کمار صاحب کو اداکاری کا اسکول کہا جاتا ہے۔ ان کی تقریباًہر فلم نے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ کئی افراد جن میں چند بہترین اداکار بھی شامل ہیں نے ان کی فلمیں دیکھ کر ہی اداکاری سیکھی ہے۔ جہاں تک ایوارڈز کا تعلق ہے تو اس معاملے میں بھی دلیپ صاحب کو فوقیت حاصل ہے ۔ اپنے ۵؍دہائی طویل کریئر میں دلیپ صاحب نے بہت سارے ایوارڈ اپنے نام کیے۔ ان میںفلم فیئر ایوارڈز(بہترین اداکار) انہیں ۸؍مرتبہ مل چکا ہے جبکہ وہ واحد اداکار ہیں جنہیں لگاتار ۳؍ سال (یعنی ۱۹۵۶ء،۱۹۵۷ء، اور ۱۹۵۸ء میں) بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔اس کے علاوہ انہیں ملنے والے ایوارڈس میںفلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، نیشنل فلم ایوارڈ ، پدم بھوشن ، پدم وبھوشن ، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور حکومت پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا وہاں کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز نشانِ پاکستان بھی شامل ہے۔ اتنا ہی نہیں دلیپ کمار کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں انتہائی قابل احترام ہندوستانی اداکار کے طور پردرج ہے۔ دلیپ کمار ہندوستانی فلموںکے ٹریجڈی کنگ اور پہلے خان سپر اسٹار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔اداکار نے اپنے کریئر کا آغاز۱۹۴۴ءمیں فلم ’جوار بھاٹا‘ سے کیا تھا۔ وہ اپنے دور میں رومانس کے بادشاہ تھے۔ وہ آخری مرتبہ ۱۹۸۸ءمیں فلم ’قلعہ‘ میں نظر آئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK