Inquilab Logo

فلم کیدارناتھ کے ہدایتکار کا سشانت سنگھ کے حوالے سے انکشاف

Updated: December 10, 2020, 10:42 AM IST | Agency | Mumbai

سشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان کی فلم ’کیدارناتھ‘ کے ہدایت کار نے آنجہانی اداکار سے متعلق انکشاف کردیا۔ بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے حوالے سے بہت کچھ لکھا اور بولا جاچکا ہے اور اس کیس نے بالی ووڈ اندسٹری کا بدنما چہرہ بھی عیاں کردیا کہ کس طرح یہاں مختلف گروپس کی شکل میں گروہ کام کرتے ہیں جو میرٹ اور ٹیلنٹ کے بجائے صرف اپنے لوگوں کو آگے پروموٹ کرتے ہیں

Sushant Singh Rajput.Picture :INN
سشانت سنگھ راجپوت۔ تصویر:آئی این این

 سشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان کی فلم ’کیدارناتھ‘ کے ہدایت کار نے آنجہانی اداکار سے متعلق  انکشاف کردیا۔ بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے حوالے سے بہت کچھ لکھا اور بولا جاچکا ہے اور اس کیس نے بالی ووڈ اندسٹری کا بدنما چہرہ بھی عیاں کردیا کہ کس طرح یہاں مختلف گروپس کی شکل میں گروہ کام کرتے ہیں جو میرٹ اور ٹیلنٹ کے بجائے صرف اپنے لوگوں کو آگے پروموٹ کرتے ہیں۔ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے ساتھ۲۰۱۸ء میں فلم ’کیدارناتھ‘ میں کام کیا تھا تاہم یہ فلم  ناکام ثابت ہوئی تھی ۔ سشانت سنگھ راجپوت نے ذہنی دباؤ اور پریشانی کے باعث خودکشی کی تھی لیکن ان کی موت سے قبل بمشکل ہی یہ بات کسی کو معلوم تھی کہ وہ کب سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے تاہم فلم  کے دو سال مکمل ہونے پر ہدایتکار ابھیشک کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ۲۰۱۸ء میں شوٹنگ کے دوران بھی پریشان رہتے تھے تاہم وہ اپنی اداکاری کی وجہ سے کسی پر یہ بات ظاہر نہیں ہونے دیتے تھے اور نہ ہی انہوں نے کسی منظر کے دوران ایسا محسوس ہونے دیا۔ہدایتکار ابھیشیک کپور نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے سارہ علی خان کا  آغاز ہورہا تھا تو کسی نے بھی سشانت پر توجہ نہیں دی بلکہ میڈیا سمیت سب کا فوکس سارہ ہی تھی جس کی وجہ سے سشانت یہ محسوس کررہے  تھےکہ انہیں وہ پیار نہیں مل رہا جو ملنا چاہیے تھا کیوں کہ وہ بھی فلم کا لیڈ رول ادا کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK