Inquilab Logo

دیشا پٹانی نے فلم رادھے کی شوٹنگ مکمل کرا دی

Updated: October 14, 2020, 10:41 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈاداکارہ دیشا پٹانی نے فلم رادھے کی شوٹنگ مکمل کرا دی۔ اس فلم کی مین کاسٹ میں سلمان خان اور جیکی شراف بھی شامل ہیں۔

Disha Patani. Picture:INN
دیشا پٹانی۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈاداکارہ دیشا پٹانی نے فلم رادھے کی شوٹنگ مکمل کرا دی۔ اس فلم کی مین کاسٹ میں سلمان خان اور جیکی شراف بھی شامل ہیں۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دیشا پٹانی نے فلم کی  شوٹنگ سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔بالی ووڈ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے ۶؍ ماہ سے زائد وقفے کے بعد فلم رادھے کی شوٹنگ کا آغاز کچھ دن قبل کیا گیا تھا۔خبروں کے مطابق فلم کو اس سال عید پر ریلیز کیا جانا تھاتاہم کورونا کی پابندیوں اور شوٹنگ میں تاخیر کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔فلم مداحوں کے لئے کب سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK