Inquilab Logo

تنقیدوں سے پریشان کرن جوہر نے ٹویٹر اکائونٹ ڈیلیٹ کردیا

Updated: October 12, 2022, 11:56 AM IST | Agency | Mumbai

کرن جوہر ایسے فلمساز ہیں جنہیں بہت زیادہ ٹرولنگ کانشانہ بنایا جاتاہے۔ بالی ووڈ میں کوئی مسئلہ ہو توکرن کا نام ضرور آتاہے۔کئی بار خود کرن بھی اس بارےمیں کہہ چکے ہیں۔

Famous filmmaker and director Karan Johar .Picture:INN
مشہور فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر۔ تصویر:آئی این این

 کرن جوہر ایسے فلمساز ہیں جنہیں بہت زیادہ ٹرولنگ کانشانہ بنایا جاتاہے۔ بالی ووڈ میں کوئی مسئلہ ہو توکرن کا نام ضرور آتاہے۔ کئی بار خود کرن بھی اس بارےمیں کہہ چکے ہیں۔اتنی منفی باتوں سے پریشان ہوکر کرن نے اب ایک بڑا فیصلہ کیاہے۔انہوںنے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ اس کی اطلاع انہوں نےخود ٹویٹ کرکے دی۔ کرن جوہر نے ٹویٹ کیا،’’مثبت توانائی  کیلئےجگہ بنانا اور یہ اس کی طرف ایک قدم ہے۔ گڈ بائےٹویٹر۔‘‘اس ٹویٹ کے بعد کرن نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔
کرن نے اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا
 کرن کے اس ٹویٹ کے بعد وہ ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہےہیں۔مداح ٹویٹ کر رہے ہیں کہ آپ کو وقفہ لینا چاہئے۔ تو کوئی تبصرہ کر رہا ہے کہ اگر ذہنی صحت ضروری ہے تویہ وقفہ ضروری ہے۔ساتھ ہی کچھ لوگ کرن کو ٹرول بھی کر رہے ہیں۔
کچھ دن پہلے کی دل کی بات شیئر کی
 اس سے قبل بالی ووڈ ہنگامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کرن نےبتایا تھا کہ انڈسٹری کے کچھ لوگوں کو ان کی فلم برہماستر پسند نہیں آئی۔ انہوں نے فلم کے بارے میں منفی تبصرہ کیا۔ تاہم کرن نےکسی کا نام نہیں لیا۔ کرن نےکہا تھا’’مجھے دوسروں کی رائے کی پروا نہیں ہے۔لیکن مجھے کبھی کبھی برا لگتا ہے کیونکہ ہماری انڈسٹری میں ایسے لوگ ہیں جو انڈسٹری میں کام کر رہےہیں اوربلکہ کئی برسوں سے کام کر رہے ہیں۔ آپ نقاد بن کر تبصرہ کرسکتے ہیں لیکن منفی تبصرے سے برا محسوس ہوتاہے۔
کچھ لوگوں کو نشانہ بنایا تھا
 انہوں نے کہا کہ تھا کہ ’’کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ ہم سب اس انڈسٹری کا حصہ ہیں تو کیا آپ نہیں چاہتےکہ کوئی فلم چلے۔انڈسٹری کے کچھ لوگ، جو میڈیا کے ممبر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، فلم کے ناکام ہونے پر خوش ہوتے ہیں اور جشن مناتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ سب درست نہیں ہے۔ ویسے جب برہماستر ریلیز ہوئی تو کنگنا رناوت اور وویک اگنی ہوتری نے فلم کے بارے میں کافی منفی تبصرےکیےتھے۔انہوں نے برہماستر  کے باکس آفس کلیکشن پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔ کرن کی آنے والی فلم کی بات کریں تو اب ان کی فلم راکی اور رانی کی پریمکہانی ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔ ان کے علاوہ دھرمیندر،  جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ ہدایت کار کرن جوہر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK