Inquilab Logo

میسوراسوسی ایشن فیسٹیول میں ڈراما’میں لوک مانیہ تلک ہوں‘ شامل

Updated: May 02, 2022, 1:25 PM IST | Agency | Mumbai

فیسٹیول میں شامل ہونے والا یہ اردو کا واحد ڈراما ہے،بدھ کو شام ساڑھے ۶؍بجے ماٹنگا میں پیش کیا جائے گا

The scene in the drama ` Lokmanya Tilak  Hoon`.Picture:INN
ڈراما ’میں لوک مانیہ تلک ہوں…‘ کا منظر۔ تصویر: آئی این این

 ڈراموں کی دنیا کا مشہور نام مجیب خان  جو منشی پریم چند کی ساری کہانیوں پر ڈرامے پیش کرچکے ہیں، وہ دیگر موضوعات پر بھی ڈرامے بناتے رہتے ہیں۔اس کے تحت ڈراما ’میں لوک مانیہ تلک ہوں…‘ بھی کافی مقبول ہے۔اس ڈرامے کو ماٹنگا میں واقع میسور اسوسی ایشن نے اپنے سالانہ جشن میں شامل کیا ہے۔یہ اردو /ہندی کا واحد ڈرامہ ہےجسے اس فیسٹیول میں شامل کیا گیا کیوں کہ اس کے علاوہ تمام ڈرامے مراٹھی اور کنڑ زبان سے شامل کئے گئے ہیں۔یہ کسی اردو / ہندی ڈرامہ گروپ کیلئے اعزاز سے کم نہیںہے ۔ ڈراما’میں لوک مانیہ تلک ہوں…‘لوک مانیہ تلک کی زندگی پر لکھاگیاپہلاڈراماہے۔مراٹھی بیک گروانڈ کو برقرار رکھتے ہوئےفنکاروں کے مکالموں میںہلکی سی ترمیم کرتے ہوئےڈرامے کی خوبصورتی کو برقراررکھاگیاہے۔یہ ڈرامہ مہاراشٹرکےگھریلو ماحول کی دلچسپ عکاسی بھی کرتاہے۔ ڈرامہ میں تلک کی جنگ آزادی کی جدوجہدہے لیکن اس کےساتھ اس وقت ہندوستان میں اور کیا کیا سرگرمیاں ہو رہی تھیں ان کابھی احاطہ کیا گیا ہے۔ تلک کی آزادی کے لئے انتھک کوششیں اور انکی گھریلو زندگی کو پہلی بار اسٹج پر پیش کر کے ’آئیڈیا‘نےایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ تاریخی ڈراموں کی پیشکش میں ماہر مجیب خان کی ہدایت کاری دیکھ کرایسالگتاہےکہ ہم جو دیکھ رہے ہیں وہ ڈرامانہیںحقیقت ہے۔
 ڈراما’میں لوک مانیہ تلک ہوں… بدھ ۴؍ مئی شام ساڑھےچھ بجے میسور ایسو سی ایشن (ماٹونگا) میں پیش کیا جائے گا۔

drama Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK