Inquilab Logo

ڈراما’سوامی وویکانند‘آج آئی آئی ٹی کھڑگ پورمیں پیش ہوگا

Updated: January 28, 2023, 11:03 AM IST | Mumbai

سوامی وویکانند کی زندگی پر مبنی مجیب خان کی ہدایت میںسعید حمید کا لکھا ڈرامہ ’سوامی ویویکانند‘ سنیچر ۲۸؍جنوری کو شام۴؍بجے آئی آئی ٹی کھڑگ پور میں پیش کیا جائے گا۔ا

photo;INN
تصویر :آئی این این

 سوامی وویکانند کی زندگی پر مبنی مجیب خان کی ہدایت میںسعید حمید کا لکھا ڈرامہ ’سوامی ویویکانند‘ سنیچر ۲۸؍جنوری کو شام۴؍بجے آئی آئی ٹی کھڑگ پور میں پیش کیا جائے گا۔اس ڈرامے میں سوامی جی کی زندگی کو۴؍ادوار میں بانٹا گیا ہے۔ ان کا بچپن ، ان  کے کالج کادور ، ان کی سوامی پرم ہنس سے ملاقات اور پھر ان کی آخری سفر پر روانگی۔ سعید حمید نے سوامی جی کی پوری زندگی کو ایک کوزے میں سمو دیا ہے۔سوامی جی کےوالد کا فارسی زبان سے والہانہ لگاؤ اور سوامی جی کی بذات خود زبان سےدلچسپی اور پھر قرآن مجید کے متعلق یہ کہنا کہ اس کتاب کی سب بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ آج تک خالص زبان میں ہے، شدھ ہے اور کسی کی اس پر قلم چلانےکی ہمت نہیں ہوئی ہے۔ سوامی جی کی دوسرے مذاہب کی جانکاری اور علمیت کی دلیل ہے اور پھر راجہ کےسیکریٹری کو ڈانٹ دینا جو ہندومسلمانوں میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے ان کے سیکولر ذہنیت کی غمازی کرتا ہے۔ 
 سوامی جی نے الگ ہندوستان کا سپنا دیکھا تھا اور اسی پر عمل کرتے ہوئےوہ اپنی منزل مقصود کی جانب گامزن بھی تھے مگرانکے اچانک دیہانت سے وہ سپنا ادھورا ہی رہ گیا۔انکی عمر بہت کم تھی مگر کم عمر ی میں ہی انھوں نے زندگی کا وہ مارگ چن لیا تھا جو انھیں سچائی ایمانداری اوربھائی چارے کی جانب لے جاتا تھا۔انھوںنے اپنی ایک چھوٹی سی زندگی میں وہ کارہائےانجام دئیے تھےجو لوگ اپنی لمبی عمر کے ہوتے ہوئےبھی انجام نہیںدیتے۔ زندگی فلاسفی کو انھوں نے بخوبی سمجھا تھا۔ اس ڈرامے کو سابق صدر جمہوریہ سمیت کئی ریاستوں کےوزرا، وزیر اعلیٰ اور گورنرس نے دیکھا ہے اور  بے حد سراہا یا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK