Inquilab Logo

موجودہ حالات کے سبب انل کپور نے بیٹی ریا کی شادی میںکسی مشہور شخصیت کو مدعو نہیں کیا

Updated: August 22, 2021, 8:26 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار انل کپور کی بیٹی ریا کپور نے اپنے بوائے فرینڈکرن بولانی کے ساتھ بڑی ہی سادگی کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ اس شادی کی تقریب میں دنوں خاندانوں کے لوگ موجود تھے۔ ا

Riya Kapoor and Karan Bolani tied the knot.Picture:Midday
ریا کپور اورکرن بولانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے تصویر مڈڈے

بالی ووڈ اداکار انل کپور کی بیٹی ریا کپور نے اپنے بوائے فرینڈکرن بولانی کے ساتھ بڑی ہی سادگی کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ اس شادی کی تقریب میں دنوں خاندانوں کے لوگ موجود تھے۔ اس کے کپور خاندان کے علاوہ بالی ووڈ سے کوئی بھی خاص مہمان نہیں دکھائی دیا، جس نے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ آخرانل کپور کی لاڈلی بیٹی کی شادی میں بالی ووڈ کی کوئی مشہور شخصیت کیوں نہیں پہنچی۔اب اس کی وجہ سامنے آگئی ہےکہ آخرانل کپور کی چہیتی بیٹی کی شادی میں کوئی مشہور شخصیت مہمان کے طورپر کیوں نہیں پہنچا۔ریاکپور کی شادی کو آج ایک ہفتہ پورا ہوگیا ہے۔ شادی کی تیاری آخری وقت تک کافی خفیہ رکھی گئی تھی۔کپور خاندان نے شادی کا ذکر کسی سے نہیں کیا تھا۔ شادی کی ایک رات پہلے اس کے بارے میں میڈیا اور فلم انڈسٹری کے لوگوں کو معلوم ہوسکا۔لیکن بعد میں سوشل میڈیا پر کئی تصاویر شیئر کی گئیں۔شادی کے بعد انہوںنے انڈسٹری سے منسلک دوستوں کوایک خصوصی کارڈ بھیجا ہے۔ اداکارجیکی شراف کی اہلیہ عائشہ شراف نے انسٹاگرام پر کارڈ کی ایک جھلک کو مداحوںکے ساتھ شیئر کیا ہے جس میں یہ بھی لکھا ہے کہ آخر دونوں نے اپنی شادی میں باقی کے قریبی دوستوں کو مدعو کیوں نہیں کیا؟
 عائشہ نے انسٹاگرام پر ایک کارڈ کی تصویر شیئر کرکے  ریا اور کرن کو آشیر واد دیا ہے۔ اس کارڈ میں لکھا ہے کہ’’یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ۱۴؍ اگست۲۰۲۱ء کو کرن اور ریا کی شادی گھر میں ایک چھوٹی سی تقریب میں ہوئی تھی۔ وقت اور حالات نے ہمیں اپنے کئی پیاروں کو شادی میں بلانے سے روک دیا۔‘‘
 کارڈ میں آگے لکھا ہے’’ہم نے آپ کی کمی کو تہہ دل سے محسو س کیالیکن آپ ہمارے دلوںمیں ہیں۔ ریا اور کرن ایک ساتھ اپنی نئی زندگی شروع کررہے ہیں، ہم ان کے آگے کے سفرکیلئے محض آپ کا آشیرواد اورپیار چاہتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جیسے ہی سب کچھ معمول پر آجائے گاہم آپ سبھی کے ساتھ جشن منائیں گے۔‘‘ کارڈ پر بولانی اور کپور خاندان کے دستخط موجود ہیں۔ اس شادی میں قریبی دوستوں اور انڈسٹری میں موجود خاندان والے شریک ہوئےتھے جن میں جھانوی کپور، انشول کپور، ارجن کپور، فرح خان، شنایا کپور،بونی کپور،مہیپ کپور اور سنجے کپور سمیت کئی لوگ شامل ہیں۔ ریا اور کرن کی شادی کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK