Inquilab Logo

چُپ کا کردار مجھے بہت متاثر کن لگا:د لخیر سلمان

Updated: September 09, 2022, 12:43 PM IST | Agency

فلم چُپ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر دُلخیر  سلمان نے کہا کہ میں نے اپنے کریئر میں مختلف فلمیں کی ہیں  لیکن کردار اور اس کی کہانی کے لحاظ سے یہ واقعی اس پر پوری طرح اثر انداز ہوتی ہے،

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

فلم چُپ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر دُلخیر  سلمان نے کہا کہ میں نے اپنے کریئر میں مختلف فلمیں کی ہیں  لیکن کردار اور اس کی کہانی کے لحاظ سے یہ واقعی اس پر پوری طرح اثر انداز ہوتی ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کسی کے اندرونی کام کو دیکھ رہے ہیں اور میں جو کردار ادا کر رہا ہوں وہ خاصا منفرد ہے۔ یہ میرے لئے  بالکل نیا تجربہ تھا۔ میرے قریب یہ کردار بہت ہی متاثر کن تھا۔ مجھے اچھا تجربہ ملا ہے۔  آربالکی کی `فلم چپ کے ٹریلر نے پہلے ہی دن دھوم مچا دی ہے۔اس کے فلمسازوں نے  ۵؍ ستمبر کو شائقین کیلئے  ٹریلر جاری کردیاہے ۔  اس موقع پر سنی دیول، جو فلم میں ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کر رہے ہیں، نے کہا’’یہ ایک بہت ہی سنسنی خیز کہانی ہے۔ یہ میرے لئے ذاتی طور پر بہت دلچسپ شوٹ تھا۔ اس کہانی کے لئے  بالکی کا نقطہ نظر اتنا واضح تھا کہ شوٹنگ کے دوران فلم کی اپنی رفتار تھی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK