Inquilab Logo

پرینکا چوپڑا کی نئی تصویر دیکھ کر مداح پریشان

Updated: May 20, 2022, 12:51 PM IST | Agency | Mumbai

عالمی شہرت یافتہ  اداکارہ پرینکا چوپڑا کی سوشل میڈیا پر نئی تصویر دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے ہیں۔پ

Photo by Priyanka Chopra`s Instagram.Picture:INN
پرینکا چوپڑا کے انسٹاسے لی گئی تصویر۔ تصویر: آئی این این

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پرینکا چوپڑا کی سوشل میڈیا پر نئی تصویر دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے ہیں۔پرینکا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے زخمی چہرے کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’کیا آپ کا بھی کام پر آج مشکل دن تھا؟‘‘دراصل اداکارہ کے چہرے پر نظر آنے والے زخم حقیقی نہیں ہیں  بلکہ میک اپ کے ذریعے ان کے کسی پروجیکٹ کی شوٹنگ کےلئے بنائے گئے ہیں۔ تاہم  اس تصویر کو دیکھ کر پہلے چند سیکنڈس میں ایسا ہی لگے گا کہ شاید اداکارہ کے ساتھ کچھ برا ہوا ہے یا وہ کسی حادثے کا شکار ہوئی ہیں۔اسی لئے پرینکا چوپڑا کی اس پوسٹ پر کئی مداحوں نے کمنٹ کرکے اداکارہ کے زخمی چہرے کو دیکھ کر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK