Inquilab Logo

فلمساز انل سوُری کی کوروناسے موت

Updated: June 09, 2020, 11:54 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے فلمساز انل سوری کا کورونا وائرس (کووِڈ۔۱۹) کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ وہ ۷۷؍ سال کے تھے

anilsoori.photo:inquilab
انل سوری۔تصویر:انقلاب

بالی ووڈ کے فلمساز انل سوری کا کورونا وائرس (کووِڈ۔۱۹) کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ وہ ۷۷؍ سال کے تھے۔ انل سوری کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی راجیو سوری نے کی ہے۔ انل سوری نے اپنے فلمی کریئر میں ’کرم یوگی‘ اور ’راج تلک‘ جیسی سپر ہٹ اور یادگار فلمیں پروڈیوس کی تھیں۔ فلم ’کرم یوگی‘ میں راج کمار، جیتندر، ریکھا، مالاسنہا اور رینا رائے نے کام کیا تھا۔ اس فلم میں راج کمارنے ڈبل کردار ادا کیا تھا جبکہ ملٹی اسٹارَر فلم ’راج تلک‘ میں سنیل دت، راج کمار، ہیما مالینی، دھرمیندر، رینا رائے، ساریکا، کمل ہاسن ، پران اور اجیت جیسے متعدد فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ راجیو سوری نے بتایا کہ ان کے بھائی انل سوری کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں پہلے لیلاوتی پھر ہندوجا اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن دونوں طبی اداروں میں انہیں بستر دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد انل کو آخر کار ’ایڈوانسڈ ملٹی اسپیشلیٹی‘ اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کاانتقال ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK