Inquilab Logo

قلی نمبر وَن کے ریمیک کیلئے ورون کو گووندہ کی مبارکباد

Updated: February 26, 2020, 10:21 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار گووندہ نے ’قلی نمبر وَن‘ کے ریمیک کیلئے ورون دھون کو مبارکباد دی ہے۔

ورون دھون اور سارہ علی خان ۔ تصویر : آئی این این
ورون دھون اور سارہ علی خان ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : بالی ووڈ اداکار گووندہ نے ’قلی نمبر وَن‘ کے ریمیک کیلئے ورون دھون کو مبارکباد دی ہے۔
 ہدایتکار ڈیوڈ دھون ان دنوں اپنے بیٹے ورون دھون اور سارہ علی خان کے ساتھ فلم ’قلی نمبر وَن‘ بنا رہے ہیں۔ یہ فلم ۱۹۹۵ء میں ریلیز ہونے والی گووندہ اور کرشمہ کپور اسٹارر فلم ’قلی نمبر وَن‘ کا آفیشل ریمیک ہے۔ گووندہ نے اپنی اس ہٹ فلم کے ریمیک پر ورون کو مبارکباد دی ہے۔
 گووندہ نے بتایا کہ تمام اچھی فلمیں ریمیک کی جا رہی ہیں۔ اپنی فلم کے ریمیک کا سن کر انہیں اچھا محسوس ہوتا ہے۔ آج جو بھی اداکار کامیاب ہورہا ہے وہ اپنے سینئر سے حوصلہ پا رہاہے۔ واضح رہے کہ ’قلی نمبر وَن‘ کے گانے کی شوٹنگ گوا میں ہوری ہے۔ یہ فلم یکم مئی کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK