Inquilab Logo

فلم ’ا لزام‘ سے اپنے کریئر کاآغازکرنے والےگووندا بالی ووڈ کےہیرونمبر وَن بن گئے

Updated: December 21, 2021, 12:07 PM IST | Agency | Mumbai

تین دہائیوں پر مشتمل اپنے فلمی کریئر میں گووندا نے تقریباً ۱۶۵؍ فلموں میں کام کیا ،کامیڈی اورڈانسنگ ا سٹائل میں گووند اپنی چھاپ چھوڑنے میںکامیاب رہے

Govinda.Picture:INN
گووندا ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ میں گووندا  کا نام ایک ایسے  اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے  ڈانسنگ  اسٹائل اور کامیڈی  سے  ناظرین کے دلوں میں ایک خاص پہچان بنائی۔گووند۲۱؍ دسمبر۱۹۶۳ء میں ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے جن کا تعلق فلموں سے رہا۔  ان کے والد ارون آہوجا  اداکار جبکہ  ماں نرملا دیوی۴۰ء کی دہائی  میں  اداکارہ کے طور پر فلموں میں کام کیا کرتی تھیں۔  بچپن سے ہی گووندا بھی  اداکار بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔ گووندا نے اپنی فلمی کرئیر کی شروعات۱۹۸۶ء  میں ریلز فلم  الزام سے کی۔  اس فلم میں ان پر ایک نغمہ  فلمایا گیا تھا ’اسٹریٹ ڈانسر‘ کافی پسند کیا گیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد گووندا  کی شبیہ  ایک ڈانسر کے طور پر بن گئی اور ہدایت کاروں نے ان کی اسی شبیہ کو اپنی فلموں میں  پیش کیا۔ فلم الزام میں گووندا کی جوڑی نیلم کے ساتھ بہت پسند کی گئی تھی۔ اس فلم کے بعد نیلم اور گووندا نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ ان فلموں میں لو۸۶؍ ، خودغرض، ہتیا،  سندور ، فرض کی جنگ ،  طاقتور اور دو قیدی شامل ہیں۔ گووندا کے  فلمی  دور میں  ان کی جوڑی ڈیوڈ دھن کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ ۱۹۸۹ء  میں گووندا  نے ڈیوڈ دھون کے ساتھ پہلی بار فلم ’طاقتور ‘میں کام کیا۔۱۹۹۳ء میں ریلیز ہوئی فلم آنکھیں گووندا کے فلمی کریئر کی  کامیاب ترین  فلم رہی۔ اس فلم میں ڈیوڈ دھون اور گووندا کی جوڑی کامیاب رہی۔ اس فلم  میں گووندا  نے مزاحیہ  ڈبل رول  ادا کیا۔ ڈیوڈ دھون کے ساتھ گووندا نے جو فلمیں کیں ان میں قلی نمبر وَن، ساجن چلے سسرال، بڑے میاں چھوٹے میاں،  راجہ بابو، ، دیوانہ مستانہ، دولہے راجہ،  حسینہ مان جائے گی،   جوڑی نمبر وَن،  اور پارٹنر شامل ہیں۔۲۰۰۰ء کی دہائی میں گووندا کی  فلموں کوکوئی خاص کامیابی نہیں  مل پائی۔ ۲۰۰۰ء  میں گووندا  نے اپنی فلمی کریئر کا پہلا منفی رول ادا کیا  جس کے لئے انہیں  بہترین  ویلن کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔گوونداکے فلمی کریئر  میں ان کی جوڑی اداکارہ کرشمہ کپور  کے ساتھ بہت پسند کی گئی۔ ان کی جوڑی سب سے پہلے  ۱۹۹۳ء  میں ریلیز  ہوئی فلم  مقابلہ میں ایک ساتھ پسند کی گئی تھی۔  بعد میں ہدایت کاروں نے  ان کی جوڑی کو اپنی فلموں میں باربار لیا۔ ان فلموں میں راجہ بابو،  دلارا، غدار، قلی نمبر وَن، ساجن چلے سسرال،   ہیرون نمبر وَن، حسینہ مان جائے گی  اور شکاری جیسی فلمیں شامل ہیں۔
 کرشمہ کپور کے علاوہ گووندا کی جوڑی کمی کاٹکر، روینہ ٹنڈن،  اور شلپا شیٹی کے ساتھ بھی پسند کی گئی۔فلموں میں  متعدد رول  ادا کرنے کے بعد گووندا نے  سماجی فلاح کے لئے سیاست میں قدم رکھا اور۲۰۰۴ء  میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر  الیکشن لڑکر لوک سبھا  کےرکن بنے۔۲۰۰۷ء   میں ریلیز ہوئی فلم  پارٹنر کی کامیابی کے بعد  گووندا ایک مرتبہ پھر سے اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے۔گووندا نے تین دہائیوں پر مشتمل اپنے فلمی کریئر میں تقریباً ۱۶۵؍ فلموں میں کام کیا۔بزنس کے اعتبار سےگووندا کی کئی فلمیں کامیاب رہیںجن میں آنکھیں ، راجا بابو، قلی نمبروَن، ہیرو نمبروَن اور حسینہ مان جائے گی وغیرہ سر فہرست ہیں۔  انہوں نے فلم حسینہ مان جائے گی کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین مزاحیہ اداکار اور فلم ساجن چلے سسرال کے لیے فلم فیئر خصوصی اعزاز حاصل کیا۔ علاوہ ازیں کچھ قابل ذکراہم فلموں میں لو۸۶؍، جیتے ہیں شان سے، ہتیا، گھر گھر کی کہانی،  جنگ باز، جیسی کرنی ویسی بھرنی، گھرانہ، ہم، بھابھی، گیمبلر،  بھاگم بھاگ وغیرہ شامل ہیں۔  گووندا نے جان سے پیار، آنکھیں ، بڑے میاں چھوٹے میاں  اور اناڑی نمبروَن جیسی فلموں میں ڈبل رول کیا ۔۲۰۰۰ء کی مشہور فلم ’حد کردی آپ نے‘ میں گووند رانی مکھرجی کے ساتھ نظر آئے تھے۔اس فلم کو شائقین نے پسند کیا تھا ۔۱۹۹۲ء کی فلم ’ شعلہ اورشبنم ‘گووندا کے فلمی کریئر پر چھاپ چھوڑنے والی اہم ترین فلموں میںسے ایک  ہے۔ اس کے علاوہ امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں ‘ میں بھی گووند نے اپنے فن اداکاری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK