Inquilab Logo

گلمرگ کا فوجی فائرنگ رینج ودیا بالن سے منسوب

Updated: July 07, 2021, 12:58 PM IST | Agency | Mumbai

فلم شیرنی کی کامیابی پر اعزاز،آسکر کیلئے ووٹ ڈالنے والے ۳۹۵؍افراد میں بھی شامل کیا گیا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت قائم کرنے والی اداکارہ ودیا بالن کئی سنگ میل عبور کرچکی ہیں جس کی وجہ سے وہ سرخیوں میںرہتی ہیں۔ ودیا بالن کوحال ہی میں ریلیز ہونے والی شیرنی کی کامیابی کے ساتھ موشن پکچرز آرٹس اینڈسائنس میںآسکر ایوارڈز کیلئے ووٹ ڈالنے والے ۳۹۵؍ افراد میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ودیا بالن نے ایک اوراعزازحاصل کیا۔ کشمیر کے گلمرگ میں فوجیوں کےفائرنگ رینج کا نام ودیا کے نام پر رکھا گیا ہے۔ ودیا نے اسی سال کے شروع میں کشمیر میں ہندوستانی فوج کے زیر اہتمام ’ گلمرگ ونٹر فیسٹیول‘ میں شرکت کی تھی۔ ودیا بالن کی مختلف کامیابیوں کے اعزازمیں ، فوج نے گلمرگ میں فوجی فائرنگ رینج کو’ودیا بالن فائرنگ رینج‘ کا نام دیا۔ آسکرکی گورننگ باڈی موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے دنیا بھر سے۳۹۵؍افراد کا انتخاب کیا ہے جو آسکر میں ووٹ ڈال سکیں گے۔ یہ ۲۰۲۱ء اسپیشل گروپ ۴۶؍فیصد خواتین ،۳۹؍ فیصد ایسے افراد جن کی ذات یا نسل کونمائندگی کم مل پاتی ہے اور ۵۳؍ بین الاقوامی افراد پر مشتمل ہے ، جن کو ۵۰؍ممالک سے منتخب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK