Inquilab Logo

ہارڈی سندھو مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کےساتھ وابستہ ہونے والے پہلےہندوستانی فنکار

Updated: September 22, 2020, 10:39 AM IST | Agency | Mumbai

سب سے مشہور گلوکاروں میں سے ایک ہارڈک سندھو جنہوں نے اپنے گیتوں اور آواز سے سبھی کو سحر انگیز کردیا ہے

Hardy Sindhu. Picture:INN
ہارڈی سندھو۔ تصویر: آئی این این

سب سے مشہور گلوکاروں میں سے ایک  ہارڈک سندھو  جنہوں نے اپنے گیتوں اور آواز سے سبھی کو سحر انگیز کردیا ہے اب باضابطہ طور پر دنیا کے مشہور فٹبال کلب مانچسٹر سٹی  سے وابستہ  ہوگئے ہیں۔ مانچسٹر سٹی نے۶؍ پریمیر لیگ خطاب اپنے نام  کئے  ہیں۔ یہ مانچسٹر میں واقع ایک انگلش فٹبال کلب ہے اور دنیا بھر میں اس کے مداح اور پرستادموجود ہیں۔ حال ہی میں گلوکارہارڈی سندھو نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں ان کے مداحوں اور فٹبال کلب کے مداحوں کو دیوانہ کردیا  ہے۔ تصویر میں  ہارڈی کلب کی جرسی پہنے ہوئے  نظر آرہے ہیں۔  ان کے انسٹاگرام پر مین سٹی کلب کے آفیشل ہینڈل نے تبصرہ کیا’’کیا بات ہے!‘‘ اور شائقین بڑی خوشی کے ساتھ اس لمحے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گلوکارہارڈی سندھواپنی جرسی کی طرف اپنے نام پر چھپی ہوئی تصویر کو دیکھ رہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK