Inquilab Logo

کیا اداکارہ سوناکشی سنہا نے منگنی کرلی ہے

Updated: May 11, 2022, 1:57 PM IST | Agency | Mumbai

 ہندوستان کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے انسٹاگرام پر تازہ پوسٹ جاری کئے جانے کے بعد شوبز شخصیات نے انہیں منگنی کی مبارکباد دینا شروع کر دی  ہے۔

 Photo posted by Sonakshi.Picture:INN
سوناکشی کے ذریعہ پوسٹ کردہ تصویر ۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستان کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے انسٹاگرام پر تازہ پوسٹ جاری کئے جانے کے بعد شوبز شخصیات نے انہیں منگنی کی مبارکباد دینا شروع کر دی  ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ  پوسٹ میں دیکھا گیا ہے کہ سوناکشی سنہا نے بڑے پتھر والی انگوٹھی انگلی میں پہن رکھی ہے جبکہ کسی شخص کے ساتھ تصویر بھی بنوائی ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا  ’’آج ان کے لئے ایک بڑا دن ہے کیونکہ میرا سب سے بڑا خواب پورا ہونے جا رہا ہے اور میں یہ خوشخبری شیئر کرنے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتی۔سوناکشی سنہا کی پوسٹ پر مداحوں اور دوستوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھیروں مبارکباد بھی دی ہیں، جن میں شبانی ڈنڈیکر، آنانیا برلا، کبریٰ سیٹھ، پرینکا شرما اور دیگر شامل ہیں۔شخصیات نے انہیں بہت مبارک کہاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK