Inquilab Logo

بالی ووڈ میں کبھی کسی نے مجھ سے بدتمیزی نہیں کی: ہیمامالنی

Updated: October 20, 2020, 11:21 AM IST | Agency | Mumbai

بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی صف اول اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کبھی کسی نے اُن سے بدتمیزی نہیں کی اور نہ ہی اُنہوں نے کسی کے ساتھ بدسلوکی کی

Hema Malini - Pic : INN
ہیما مالنی ۔ تصویر : آئی این این

بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی صف اول اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کبھی کسی نے اُن سے بدتمیزی نہیں کی اور نہ ہی اُنہوں نے کسی کے ساتھ بدسلوکی کی۔ بالی ووڈ کی تجربہ اداکارہ ہیما مالنی نے دو نیوز چینلز کے خلاف ہندوستانی فلمسازوں کا مقدمہ دائر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ’ ’اُن کے۴۰؍برس سے زیادہ کے کریئر میں بالی ووڈ میں کسی نے بھی ان کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی ہے اور نہ ہی اُنہوں نے کسی کے ساتھ نامناسب سلوک کیا ہے۔‘‘
   ہیما مالینی نے اپنے انٹرویو میں کہا ’’گزشتہ کچھ دنوں سے ہم سبھی دیکھ رہے ہیں کہ بالی ووڈ اور بالی ووڈ فنکاروں کی بہت زیادہ توہین کی جارہی ہے۔‘‘ہیما مالنی نے کہا ’ ’میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ ہم سب دودھ کے دُھولے ہوئےہیں لیکن ہم سب کو منشیات اور برائی کا نام دینا شرمناک اور ناقابل برداشت ہے۔‘‘ اُنہوں نے کہا ’ ’میں ۴۰؍ سال تک بالی ووڈ کا حصہ رہی ہوں، میں نے کبھی بدتمیزی نہیں کی اور نہ ہی کسی نے میرے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔‘‘واضح رہے کہ بالی ووڈ کے نامور فلم سازوں نے مخصوص میڈیا ہاؤسیز کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر ان کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جن ٹی وی چینلز کے خلاف اپنی نوعیت کی پہلی درخواست دائر کی گئی ان میں غیر قانونی طریقے سے ریٹنگ کے اسکینڈل میں ملوث ری پبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ شامل ہے۔ عامر خان، شارخ خان، سلمان خان، اجے دیوگن، کرن جوہر، ادتیہ چوپڑا اور فرحان اختر شامل ہیں جنہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔درخواست میں بالی ووڈ شخصیات کا کہنا تھا کہ ان چینلز نے فلم انڈسٹری کے خلاف بہت زیادہ ہتک آمیز الفاظ اور تاثرات کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK